Thursday | 28 March 2024 | 17 Ramadhan 1445

Fatwa Answer

Question ID: 137 Category: Miscellaneous
My Daughter's Situation

Assalamualaikum Warahmatullah 

My daughter says that from this year she is an atheist and bisexual. She cuts her hand and tried several attempts to commit suicide. She went to the hospital many times and is going through therapy and psychiatrist treatment. She does not like me. She says that “my mom hit me when I was 13”. I don’t remember it but she was a stubborn child. She also says that one of the reasons of her hate is my “super religiousness”. She says no to everything that I tell her. She took off her hijab and stopped praying salah and her hifz. She wants to run away from home and live a non-muslim life. She has started eating pork and wants to drink alcohol. She knows a lot about Islam but she is doing the total opposite. She says she wants freedom.

We tried everything dua and dawa but nothing seems to be working. She is waiting to become 18 and finally get out of the house (she is currently 15). She is in the 11th grade and does not want to study, wants to drop off from the school and do petty jobs.

What should we do in this situation? How should we bring her back to Islam and its teachings? I have tried my best but she is extreme in her behavior. I am doing ruqiyah, have given her zamzam and after praying salah am giving her water on which I have blown the manzil I read. She drinks it and listens to the Quran but does not follow anything. Anything I tell her she does the total opposite of it. She says nobody loves her and has non-muslim friends who left her as she was engaging in all of this behavior. She also tried to go on a date with someone but it got cancelled because my husband saw her messages

For now, since nothing is working, we have just left her alone. She says that if Allah was real then my life would not be like this as she was cyber bullied at her school and suffers from social anxiety. Please help us.

Walaikumassalam Warahmatullahi Wabarakatuhu

Create a religious environment in your home, perform ta‘leem and read the stories, of the life of Sahabeeyat and the circumstances which one will have in both Jannah and Jahannam, to her. Perform her Nikah with a suitable man as soon as possible and read the following supplication after every salah:

وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ، اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ

Upon reciting the word:

“ذُرِّیَّتِیْ”

think about your children. In addition, recite:

یا شہید

1000 times and blow it on her and on some water, then feed this water to your daughter.

Wassalam

Question ID: 137 Category: Miscellaneous
بیٹی کے حالات

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میری بیٹی کا یہ کہنا ہے کہ وہ اس سال سے الحاد کے عقائد اختیار کر رہی ہے اور ہم جنس پرستی کرے گی۔ وہ اپنے آپ کو بلیڈ سے کاٹتی ہے اور کئی مرتبہ خودکشی کی کوشش کر چکی ہے۔ وہ کئی مرتبہ ہسپتال میں داخل ہو چکی ہے اور اب اس کا ذہنی علاج یعنی تھیراپی وغیرہ چل رہی ہے۔وہ مجھے ناپسند کرتی ہے۔اس کا کہنا یہ ہے کہ میں نے یعنی اس کی ماں نے اس کو مارا جب وہ ۱۳ سال کی تھی۔ مجھے یہ یاد نہیں البتہ یہ یاد ہے کہ وہ بہت ضدی اور اکھڑ بچی تھی۔ وہ یہ کہتی ہے کہ اس کی مجھ سے نفرت کی ایک وجہ اور یہ ہے کہ میں بہت مذہبی ہوں۔ وہ ہر بات جو میں اس سے کہتی ہوں اس کاجواب نفی میں دیتی ہے۔ اس نے اپنا حجاب بھی اتار دیا ہے، نماز چھوڑ دی ہے اور حفظ بھی ترک کر دیا۔ وہ گھر چھوڑ کر چلی جانا چاہتی ہے اور ایک غیرمسلم زندگی بسر کرنا چاہتی ہے۔ اس نے سور کا گوشت بھی کھانا شروع کر دیا ہے اور شراب نوشی کی خواہش رکھتی ہے۔ اس کو اسلام کے بارے میں کافی علم ہے لیکن عمل اس کے بالکل برعکس ہے۔ وہ کہتی ہے کہ اسے آزادی چاہئے۔

ہم نے دعا دوا سب کر کے دیکھ لی لیکن کسی چیز کا بھی کوئی اثر نہیں ہوتا ۔وہ ۱۸ سال کا ہونے کا انتظار کر رہی ہے تاکہ وہ گھر چھوڑ کر جا سکے (فی الحال ۱۵ سال کی ہے)۔ وہ ابھی گیارہویں جماعت میں ہے اور اپنی پڑھائی بھی مکمل نہیں کرنا چاہتی۔ اسکول چھوڑ کر وہ چھوٹی موٹی نوکری کرنا چاہتی ہے۔

ہمیں اس صورتحال میں کیا کرنا چاہئے؟ ہم اس کو اسلام اور اس کی پاک تعلیمات کی طرف کیسے واپس لے کر آئیں؟ میں نے بہت کوشش کر لی ہے لیکن اس کے مزاج میں شدت ہے۔ میں رقیہ بھی کر رہی ہوں، اس کو زم زم کا پانی نماز پڑھ کر دیتی ہوں اور اس پانی پر منزل پڑھ کر پھونکتی ہوں۔ وہ یہ پانی پی بھی لیتی ہے اور قرآن پاک بھی سن لیتی ہے لیکن عمل اس کے بالکل برعکس ہوتاہے۔وہ کہتی ہے کہ اس سے کوئی محبت نہیں کرتا ، اس کے دوست بھی غیر مسلم ہیں لیکن اس کے ان حالات کو دیکھ کر وہ بھی اسے چھوڑ گئے ہیں۔ اس نے ایک بار کسی کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی بھی کوشش کی تھی لیکن وہ پروگرام اس وجہ سے کینسل ہو گیا کہ اس کے میسج اس کے والد نے پڑھ لئے تھے۔

چونکہ فی الحال کسی بھی بات کا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے لہذا ہم نے اسے اس کے حال پر چھوڑ دیا ہے ۔ اس کو اسکول کے کچھ بچوں نے انٹرنیٹ اور شوشل میڈیا وغیرہ کے ذریعے شروع کے اسکول کے دنوں میں بہت زدوکوب کیا تھا جسے سائبر بُلینگ   بھی کہتے ہیں، لہذا وہ کہتی ہے کہ اگر اللہ میاں واقعی میں موجود ہوتے تو میرے ساتھ یہ سب کچھ نہ ہوتا۔ براہ کرم ہماری مدد کریں۔

 

 

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

گھر میں دینی ماحول بنائیں،تعلیم کریں،اور صحابیات اور جنت اور جہنم کے واقعات پڑھ کر سنائیں،اور جتنا جلد ہوسکے مناسب لڑکا دیکھ کراس کا نکاح کردیں، اور ہر نماز کے بعد یہ دعا کرتے رہیں:

وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ، اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ

اور پڑھنے کے وقت ذُرِّیَّتِیْ کے لفظ پر اپنی اولاد کا خیال رکھیں۔نیز یا شہید ہزار بار پڑھ اس پر دم کریں اور پانی پر دم کرکے اس کو پلائیں۔

والسلام