Thursday | 28 March 2024 | 17 Ramadhan 1445

Fatwa Answer

Question ID: 1315 Category: Advice and Consulting
Name Meaning

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاُتہ

 ااہبان نام کے کیا معنی ہے ؟

کیا یہ کسی صحابی کا نام ہے؟

اور اسکو کیسے ادا کیا جاتا ہے؟

جزاک اللہ خیرا

 الجواب وباللہ التوفیق

اہبان یہ صحابی ہیں۔

 (الاصابۃ فی تمییز معرفۃ الصحابۃ: ۱/۲۸۹)

اس نام کا تلفظ یہ ہےکہ پہلے ہمزۂ مضمومہ ہے، ہاء پر سکون ہے، اورباء پر فتحہ ہے جیسے عثمان کا تلفظ ہے۔ اگر یہ لفظ ہبۃ سے بنایا گیا ہوتو اس کے معنیٰ میں ہدیہ اورعطیہ کا مفہوم پایا جاتا ہے، اور اگر اہاب سے اس کو بنایا گیا ہو تو کھال کے معنیٰ اس کے اندر پائے جاتے ہیں

(و) اُھبانُ کعثمان اسم صحابی ان أخذ من الاھاب فان کان من الھبۃ فالھمزۃ بدل من الواو وسیاتی فی موضعہ وھو أھبان بن أوسٍ الاسلمی ابو عقبۃ احد أصحاب الشجرۃ واھبان بن ضیفی الغفاری۔ ویقال فیہ وھبان اختلف فیہ۔

(تاج العروس :۲؍۴۱)

 فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب