Thursday | 28 March 2024 | 17 Ramadhan 1445

Fatwa Answer

Question ID: 165 Category: Miscellaneous
Curing Son's Addiction

Assalamualaikum Warahmatullahi Wabarakatuhu

I am from Toronto, Canada. My son is 20 years old and is a Hafiz-e-Quran. He finished his memorization of Quran in 2015 and used to recite and revise his Quran every day. But since he started going to the university I have become very concerned about him. He has started going to gatherings where people take drugs e.g. marajiuana. As per my knowledge my son has started smoking weed in ciggarates too. Now he is moving away from his usual recitation and revision of Quran as well. There are a lot of his friends in that group who are also huffaz and they always remain in contact through phones etc. We have to force him a lot after which sometimes he reads half or full page. It seems like he has lost interest in reading Quran, however he still reads salah regularly. He has a lot of irritation these days and he does not want to speak to his family members either. Please provide us a wazeefa or supplication which will help him come back towards the teachigs of Islam. Me and my husband are extremely worried about this situation, may Allah Subhanahu Wa Ta‘ala give you all great reward for helping us, wassalam.

الجواب وباللہ التوفیق

Every morning you should put your hand on his forehead and read یَا شَھِیْدُ twenty one times and blow it on him afterwards.

In addition, once a week, read the same name of Allah Subhanahu Wa Ta‘ala a 1000 times and then blow it on him and some water which you should continue to feed him. Also, read the following verses of Quran after every salah and make dua to Allah Subhanahu Wa Ta‘ala:

وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔

رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا۔

While reciting the word "ذریتی" think about your son. Read durood shareef at the beginning and end of recitation in an odd number (e.g. 1,3, 5 etc.). Ensure that the food being served at home is halal and refrain from feeding things from outside (e.g. restaurants etc.)

InshahAllah he will become obedient, pious and virtuous.

فقط واللہ اعلم بالصواب

Question ID: 165 Category: Miscellaneous
بیٹے کی لت سے چھٹکارا حاصل کرنے کا طریقہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرا تعلق کینڈا کے شہر ٹورنٹو سے ہے میرا بیٹا تقریباً بیس سال کا ہے، جو حافظ قرآن بھی ہے وہ اپنا حفظ قرآن 2015 میں مکمل کیا وہ اپنا قرآن روزآنہ دہرایاکرتا تھا لیکن جب سے اُس نے یونیورسٹی جانا شروع کیا ہے میں اس سلسلہ میں بہت پریشان ہوگئی ہوں   کیونکہ اب وہ کچھ ایسی محفل میں ایسی صحبت میں اٹھنے بیٹھنے لگا ہے جہاں لوگ ڈرگس لیتے ہیں مثلا میروانہ نامی جو پودا ہوتا ہے جس کو ویڈ بھی کہا جاتا ہے ، وہ سگریٹ میں بھر کر پینے لگے ہیں اور جہاں تک میرا علم ہے میرےصاحب زادے بھی اس میں شامل ہیں ، اب وہ قرآن کریم پڑھنے سے بھی دور ہوتے جارہے ہیں ، اور مستقل ان دوستوں سے جو خود بھی حفاظ ہیں اور اس میں کچھ دوسرے لڑکے بھی ہیں ان لوگوں سے مستقل رابطہ میں رہتے ہیں فون اور کمپیوٹر کے ذریعہ اور ہمیں بہت ہی ان کو مجبور کرنا پڑتا ہے جس کے بعد وہ ایک آدھ پیج کبھی کبھی پڑھ لیتے ہیں ، ان کو اب قرآن کریم پرھنے میں کوئی انٹرسٹ نہیں رہا، ہاں البتہ وہ نماز کی ابھی بھی پابندی کرتا ہے، اس کا مزاج ہمیشہ ہر وقت چڑ چڑا پن رہنے لگا ہے اور وہ ہم لوگوں سے بھی زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا ، برائے کرم اس سلسلہ میں کوئی وظیفہ یا دعاء بتا دیں   جس کے ذریعہ اس کی تمام بری عادتیں چھوٹ جائیں اور وہ بری صحبت چھوڑ کر اسلام اور دین کی طرف واپس آجائے ،میں اور میرے شوہر اس سلسلہ میں   بیحد پریشان ہیں اللہ آپ لوگوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ ہماری مدد کرنے کیلئے والسلام ۔

 

 

 

 

 الجواب وباللہ التوفیق

آپ روزانہ صبح کے وقت اُس کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر اکیس مرتبہ یَا شَھِیْدُ پڑھ کر دم کریں،اور ہفتہ میں ایک دن یہی اسم مبارک ایک ہزار مرتبہ پرھ کر اس پر اور پانی پر دم کرکے اس کو پلاتے رہیں،نیز ان آیات کو ہر نماز کے بعد پڑھ کر اللہ سے دعا کریں،

وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔

رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا۔

اس میں لفظ ذریۃ کے وقت اپنی اولاد کا خیال کرے،شروع اور اخیر میں طاق عد دمیں درود شریف پڑھیں،،حلال کھانے کا اہتمام کریں،باہر کی چیزیں کھلانے سے اجتناب کریں،انشاء اللہ العزیز وہ صالح ،فرمانبردار،اور دین دار ہوجائے گا۔

فقط واللہ اعلم بالصواب