Thursday | 28 March 2024 | 17 Ramadhan 1445

Fatwa Answer

Question ID: 263 Category: Social Matters
Dua for 'Afeeyah in Marriage after Reconciliation

Assalaamualaikum,

My husband and I have gone through many hurdles in our marriage. Even law enforcement was involved. I left him because his abuse got very bad with me. But now I am reconsidering it for the sake of our baby and as my husband is asking to forgive him second time. I am thinking to give our marriage another chance for the sake of Allah, that we don't break our family apart because every child needs both mother's and father's love equally. I love him so much so does he too, but don't know what happens suddenly and he becomes very aggressive towards me. He blames me that my talking makes him very upset because when I get upset with him I may say things like that he failed to fullfil my rights and the rights of our child,e.g., supporting us financially and that he wasn't present to take his responsibility. These things make him very upset. Now so much had happened among both of us and we have cried and suffered a lot. I have decided not to say stuff in future that makes him upset, just be quiet when I get upset with him. Right now we are living separately and he wants me to be back with him asap as he claims to miss me and our baby. Now my husbamd has a house for us to live together and he is doing fine to take care of his responsibility as a husband and a father. I am little scared of him and wanted to know any du'aa or islmaic ruling. I am making many du'aas to Allah to guide me in this decision. We both had done Isthikarah before marriage.

الجواب وباللہ التوفیق

Please read daily , either do after Fajr for 40 days or after Ishaa for 40 days, sitting with one mindedness: 7, 7 times Surah Fatihah, Aayat ul Kursi, Surah Kaafiroon, Surah Ikhlaas, Surah Falaq, and Surah Naas, and 786 times  , and make Du’aa to Allaah ‘Azza wa Jal. After reading blow on water and drink yourself and have your husband drink it. Furthermore, read daily at any time 70 times Durood Shareef. Inshaa Allaah Al ‘Azeez these problems will be solved. 

Question ID: 263 Category: Social Matters
میاں بیوی میں صلح کے بعد عافیت کے لیے دعا وظیفہ

 

السلامعلیکم،

   میں اور میرے شوہر ازدواجی زندگی میں کئی پریشانیوں وغیرہ سے گزر چکے ہیں ، حتی کہ پولیس وغیرہ کو بھی اس مسئلے میں شامل کرنا پڑا ، لیکن اب ہمارے بچے کے لئے اور اس لئے کہ میرے شوہر مجھ سے دوسری بار معافی چاہ رہے ہیں، اور محض اللہ کے لئے میں اپنی شادی کو ایک اور چانس دینا چاہتی ہوں، تاکہ ہمارا گھر ٹوٹنے سے بچ جائے۔ میں نے ان سے علحدگی اختیار کر لی تھی اس لئے کہ ان کی میرے ساتھ زیادتی بہت بڑھ گئی تھی۔ میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں اور وہ بھی مجھے چاہتے ہیں لیکن نہ جانے کیوں اچانک ان کا رویہ میری طرف بہت خراب ہو گیا۔ وہ میری باتوں کو اپنے ذہنی دباؤ کا موجب بتاتے ہیں۔ جب میں غصے میں آتی ہوں تو میں اس طرح کی باتیں کہہ جاتی ہوں کہ آپ میرے حقوق ادا نہیں کرتے، بچوں کے حقوق ادا نہیں کرتے مثلا  ہمارے خرچے برداشت کرنا وغیرہ، اور ان باتوں سے وہ شدید غصے میں آ جاتے ہیں۔ ہم دونوں کے ساتھ اتنے حالات پیش آ چکے ہیں کہ ہم دونوں ہی پریشان ہیں اور روتے ہیں۔ میں نے بھی یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ کوئی ایسی بات نہیں کہوں گی جو ان کو پریشان کرے، اور خاموشی اختیار کروں گی۔ فی الحال ہم علحدہ ہی رہ رہے ہیں اور وہ مجھ سے واپس آنے کا تقاضہ کرتے ہیں کیونکہ وہ میری اور ہمارے بچے  کی جدائی کو نہیں سہہ پاتے۔ انھوں نے  ہمارے لئے علحدہ گھر وغیرہ کا بھی انتظام کر لیا ہے اور باپ اور شوہر ہونے کی ذمہ داری بہتر طور پر نبھانے کے لئے آمادہ نظر آتے ہیں۔ البتہ میں کچھ ڈر محسوس کرتی ہوں اور اس سلسلے میں کوئی دعا یا وظیفہ جاننا چاہتی ہوں۔ میں اس سلسلے میں اللہ سے بے حد دعا بھی مانگتی ہوں کہ وہ ہمیں صحیح فیصلہ کرنے میں مدد کرے۔ ہم دونوں نے اس شادی سے قبل بھی استخارہ کیا تھا۔

 

السلامعلیکم،

آپ روزانہ ۴۰ دن تک  کسی ایک وقت بعد فجر یا بعد عشاء یکسوئی سے بیٹھ کر سورہ فاتحہ آیۃ الکرسی ،سورہ کافرون، سورہ اخلاص ،سورہ فلق اور سورہ ناس  سات سات مرتبہ اور ۷۸۶ مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں،اور اللہ عز وجل سے دعا کریں اوراس کو پرھنے کے بعد پانی پر دم کرکے خود بھی پئیں اور شوہر کو بھی پلائیں۔نیز ۷۰ مرتبہ استغفار اور ۷۰ مرتبہ درود شریف   کسی وقت پڑھیں،ان شاء اللہ العزیز یہ مسائل حل ہوجائیں گے۔