Friday | 26 April 2024 | 17 Shawaal 1445

Fatwa Answer

Question ID: 360 Category: Miscellaneous
Is my Nikah Valid If my husband says to someone that he does not believe in Muslim faith?

Assalaamualaikum,

I am married for 14 years and have a son 10-year-old son with this marriage. My husband is a reverted Muslim. We got married Islamic court in presence of my father and brother. He only does Fridays prayer and doesn't eat haram foods. I always had problems with him not praying five times a day and not following Islam the way he is supposed to follow but I didn’t take it very seriously since he was claiming he is Muslim and always lazy to pray at home/go masjid.

He was always talking to his old friends who were girls but didn't have physical relationships with any as far as I know and as he claims.

Since six years ago he started working as a handyman to a divorced, Christian-Indian woman's house and helping her with her parents, son and whatever she needed help with at home or outside. I have seen a lot of changes in his nature during this period. I have seen him talking/text to her and keeping his phone password controlled so I don’t see his messages. I started having doubt that he is having something more than just work relations and I found out that he proposed her to be his girlfriend and told her that he doesn't believe in the Muslim faith.

But to me, he says that he is still a Muslim. He does not know that I have recorded his conversation while he was talking to that woman and I know what he told her about his faith. Now I want to find out if my Marriage is valid or not because he said this to someone else on phone, not to me. I am really confused and don’t know if I am doing Haram by living with him. Just to let you know we are in Nikah by Islamic sharia but not married legally on papers by US law.

I am trying to keep him away from me with so many excuses, but it will not work for a long time and I will have to talk to him. Please guide me as soon as possible because I have lost my peace and not sure what to call this relationship. 

Jazakumullah khair

الجواب وباللہ التوفیق

Please present all details and the recordings you have made to any Darul Ifta or in front of Ahl e Haq Ulama and follow the Shar’ai guidance they provide you.  

واللہ اعلم بالصواب

Question ID: 360 Category: Miscellaneous
کیا میرا نکاح باقی ہے اگر میرے شوہر نے کسی کو فون پر کہا کہ وہ اسلام میں یقین نہیں رکھتا؟

 السلام علیکم

میری شادی کو ۱۴ سال ہوگئے ہیں اور اس  شادی سے ہمارا ؍10سال کا بیٹا ہے، میرے خاوند نے دوسرے مذہب سے اسلام  قبول کیا تھا، ہماری شادی اسلامی  عدالت میں میرے والد اور بھائی کی موجودگی میں ہوئی تھی ،میرا خاوند صرف جمعہ کی نماز پڑھتا ہے اور کوئی حرام کھانا نہیں کھاتا ہے، میرا اس سے ہمیشہ سے  یہ مسئلہ رہا ہے کہ وہ پانچ وقت نماز نہیں پڑھتا اور اسلام پر ایسا نہیں چلتا جیسا کہ اسے چلنا چاہئے، لیکن میں نے اسے اتنا سنگین نہیں جانا کیونکہ وہ یہ دعویٰ کرتا رہا ہے کہ وہ مسلمان ہے اور  نماز پڑھنے اور مسجد جانے میں سست ہے۔

وہ ہمیشہ سے اپنی دوستوں سے باتیں کرتا رہا ہے جو لڑکیاں  ہیں لیکن اس کے ان سے کوئی جسمانی تعلق نہیں  تھے، جتنا کہ میں جانتی ہوں اور جیسا کہ وہ دعویٰ کرتا ہے  ۔ پچھلے چھ سال سے وہ ایک مطلقہ ،عیسائی، انڈین عورت کے گھرمختلف کام کرتا آرہا ہے اور اس کے، اس کے والدین ،بیٹے اور اندر باہر کے کاموں میں مدد کرتا رہا ہے۔ ان سالوں کے درمیان میں نے اس میں بہت سی تبدیلیاں دیکھی ہیں، میں نے اسے اس عورت سے باتیں اور ٹیکسٹ کرتے ہوئے دیکھا ہے اور وہ اپنے فون پر پاسورڈ لگائے رکھتا ہے کہ میں اس کے ٹیکسٹ نہ پڑھ سکوں ۔ مجھے اس پر شک ہونے لگا کہ اس کا اس عورت سے کام کاج کے علاوہ بھی تعلق ہے۔  مجھے یہ معلوم ہوا  کہ  اس نے اس عورت کو کہا کہ وہ اس کی گرل فرینڈ ہے اور اس نے اسے  بتایا کہ وہ مسلمان مذہب میں یقین نہیں رکھتا ہے۔

لیکن مجھے وہ کہتا ہے کہ وہ ابھی بھی مسلمان ہے، اسے پتہ نہیں ہے کہ میں  نے اس کی اس عورت سے  باتوں کو ریکارڈ کرلیا ہے اور مجھے پتہ ہے کہ اس نے اس عورت کو اپنے مذہب کے بارے میں کیا بتایا ہے، اب میں یہ معلوم کرنا چاہتی ہوں کہ میری شادی باقی ہے یا نہٰیں کیونکہ اس نے یہ بات کسی اور  سے فون پر  کہی ہے مجھ سے نہیں، مجھے اس معاملے میں کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے اور مجھے پتہ نہیں ہے  کہ کیا میں اس کے ساتھ رہنے میں حرام کررہی ہوں، میں یہ وضاحت کرنا چاہ رہی ہوں کہ ہماری شادی صرف اسلامی شریعت کے مطابق ہوئی تھی امریکی قانون کے مطابق قانونی کاغذات پر نہیں۔۔۔

میں اس کو اپنے سے دور رکھ رہی ہوں بہت سے عذر بتاکر لیکن یہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا اور مجھے اس سے بات کرنی ہوگی، برائے مہربانی میری جلد از جلد رہنمائی کیجئے کیونکہ میرا چین سکون کھوگیا ہے اور مجھے پتہ نہیں ہے کہ میں اس رشتہ کو کیا کہوں۔ جزاکم اللہ خیرا

 الجواب وباللہ التوفیق

ساری تفصیلات اورجو ریکارڈنگ آپ نے کی  ہے اس کو کسی دار الافتاء یا  اہل حق علماء کی خدمت میں پیش کریں اور وہ جو شرعی اعتبارسے رہنمائی کریں،اس پر عمل کرلیں۔

والسلام