Thursday | 28 March 2024 | 17 Ramadhan 1445

Fatwa Answer

Question ID: 373 Category: Social Matters
Girl Name

Assalamualaikum, 

I am looking for the best girl name with very good meaning.

Actually I was looking names from paak daman wives of All Ambiya (A.S) or Sisters of All Ambiya (A..S)

Please give name with meaning and description of wives' names or sisters' names of Ambiya (A.S)

 

 

الجواب وباللہ التوفیق                                  First point is this that we don’t have the knowledge of all the Prophets (A.S.)

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِنْ قَبْلِكَ مِنْهُمْ مَنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُمْ مَنْ لَمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ(غافر : ۷۸) 

It’s obvious that when we don’t even know these Prophets, how we can tell the names of their wives and their sisters.

Second point is this that in some ضعیف narrations the number of the Prophets A.S. has been told to be one hundred and twenty four thousand. Then some of them had the Nikah and some did not. And this is also obvious the whether we have the knowledge or not it’s beyond our capacity to write the names of the wives of more or less one hundred and twenty four thousand Prophets (A.S)

Third point is this that some names are in the Syriac language, and some in Hebrew language, and some in some other language, and we don’t even know these languages, therefore, it’s difficult to describe their meanings.

Fourth point is this that those names are mentioned in the historical narrations or in the books which are tampered with, which can’t be told with certainty.

Fifth point is this that so many differences are found in the narrations about the names, therefore, it is difficult to ascertain any name.

Hence, please find following the names of some famous Prophets A.S. and their wives with the difference of narrations:

The name of the wife of Hazrat Adam A.S. is Hawwa. (ابن کثیر : ۱/ ۱۰۲)

The name of the wife of Hazrat Nooh A.S. is Walihah, or Wahilah, or Wa’ilah.

The name of the wife of Hazrat Loot A.S. is Wali’ah or Walihah. (مراح لبید لکشف معانی القرآن : ۱/۵۰۶)

The name of the wife of Hazrat Moosa A.S. who is the daughter of Hazrat Shuaib A.S. is Safoorah or Safoora’. (اللباب: ۱۵، ۲۴۲۔تفسیر سمعانی ،۳/ ۳۳۴)

The name of the wife of Hazrat Ayyoob A.S. is Rhamat who was the daughter of Hazrat Yusuf A.S. or in one narration, her name was Layya who was the daughter of Hazrat Yaqoob A.S. or the grand-daughter of Hazrt Yusuf A.S. (  تفسیر بحر محیط ۵، ۲۸۶۔ابن کثیر : ۳/۳۲)

The names of the wives of Hazrat Ibrahim A.S. are Hajrah, Sarah, and Qatoorah.   (التحریر والتنویر: ۱/۷۲۸)

The name of the wife of Hazrat Ishaaq A.S. was Rafqatul Aramiyah. (التحریر والتنویر: ۱/۷۲۸)

The name of the wife of Hazrat Zakariya A.S. was Alyasabat. (التحریر والتنویر:۶ ۱/۹۶)                     

The name of the mother of Hazrat Maryam A.S. (who was the mother of Hazrat ‘Isaa A.S.) was Hinah. (التفسیر الواضح:  ۱/ ۲۲۸)

Nabi S.A.W. had 11 wives whose exalted names are as follows:  

  • Ummul Mu’minin Hazrat Khadijah R.A., Daughter of Khuwailad
  • Ummul Mu’minin Hazrat Zainab R.A. Daughter of Khuzaimah
  • Ummul Mu’minin Hazrat Saudah R.A.
  • Ummul Mu’minin Hazrat Aa’ishah R.A.
  • Ummul Mu’minin Hazrat Hafsah R.A.
  • Ummul Mu’minin Hazrat Safiyah R.A.
  • Ummul Mu’minin Hazrat Umm-e-Salmah R.A.
  • Ummul Mu’minin Hazrat Zainab R.A. Daughter of Jahash
  • Ummul Mu’minin Hazrat Umm-e-Habibah R.A.
  • Ummul Mu’minin Hazrat Jawairiyah R.A.
  • Ummul Mu’minin Hazrat Maimaoonah R.A. Daughter of Hazrat Al Harith

۔(اصح السیر ۵۶۶، سیرت النبی ۲؍ ۴۰۰-۴۱۹، سیرت مصطفی ۳؍ ۲۸۱-۳۴۸، سیرت رسول کریم ۱۸۷، رحمۃ للعالمین ۲؍ ۱۴۴-۱۸۲، تاریخ طبری ۲؍ ۲۱۱، الروض الانف ۴؍ ۴۲۶-۴۳۲، نساء فی ظل رسول صلی اﷲ علیہ وسلم؍ ۳۵۲- ۳۵۵، کنز العمال ۱۳؍ ۲۹۶-۳۰۴، المستدرک للحاکم ۴؍ ۳-۳۶ بحوالہ کتاب النوازل )

Nabi S.A.W. had four daughters whose names are as follows:

  • Zainab 2) Ruqayyah   3) Umm-e-Kulthoom   4) Fatimah

In addition to the above there are books available about the names which also have the meanings, you may consult them.

واللہ اعلم بالصواب

Question ID: 373 Category: Social Matters
لڑکیوں کے نام

السلام علیکم

مجھے لڑکیوں کے لئے بہترین نام چاہئے  ، جن کا  بہت اچھا مطلب ہو۔ مجھے تمام  انبیاء علیہ السلام کی پاک دامن بیویوں کے  نام چاہئے  ہیں یا تمام انبیاء علیہ السلام کی بہنوں کے نام چاہیے ہیں۔برائے مہربانی  انبیاء علیہ السلام کی بیویوں یا بہنوں کے نام،ان کے مطلب اور ان کی خصوصیات کے ساتھ بتادیجئے

الجواب وباللہ التوفیق

پہلی بات یہ ہےکہ تمام انبیاء کا ہمیں علم نہیں ،اور یہ قرآن کا اعلان ہے

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِنْ قَبْلِكَ مِنْهُمْ مَنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَمِنْهُمْ مَنْ لَمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ(غافر : ۷۸)

ظاہر ہے کہ جب ہمیں ان انبیاء ہی کا علم نہ تو ان کی ازواج اور ان کی بہنوں کے نام کیسے بتائےجاسکتے ہیں

دوسری بات یہ ہےکہ بعض ضعیف روایات   میں انبیاء کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار بتائی گئی ہے،پھر ان میں سے کچھ کا نکاح ہوا ور کچھ کا نہیں،اور یہ بھی ظاہر ہے کہ علم نہ ہو یا علم ہو لیکن کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کی ازواج کے نام لکھنا کم از کم ہمارے بس سے باہر ہے۔

تیسری بات یہ ہےکہ نام بھی کچھ سریانی زبان میں ہیں تو کچھ عبرانی اور کچھ کسی زبان میں،اور ان زبانوں سے واقفیت بھی نہیں ہے،اس لئے ان کے معانی بیان کرنا مشکل ہے۔

 چوتھے یہ کہ نام بھی تاریخی روایات اور تحریف شدہ کتابوں میں مذکور ہیں، جن کو قطعیت کے ساتھ نہیں بتایاجاسکتا۔

پانچویں یہ کہ ناموں والی رویات میں بہت اختلافات  پائے جاتے ہیں ،اس لئے کسی نام کی تعیین بھی مشکل ہے۔

اس لئے چند مشہور پیغمبر اور ان کی ازواج کے نام علی اختلاف الروایات  ملاحظہ فرمائیں :

حضرت آدم علیہ السلام کی اہلیہ کانام  حوا ہے۔(ابن کثیر : ۱/ ۱۰۲)

حضرت نوح علیہ کی اہلیہ کا نام والہۃ  یا  واہلۃ  یا واعلہ ہے۔

حضرت لوط علیہ السلام کی اہلیہ کا نام  والعہ ،والہۃ ہے۔(مراح لبید لکشف معانی القرآن : ۱/۵۰۶)

حضرت موسی کی اہلیہ جو حضرت شعیب کی بیٹی تھیں  کا نام صفور ۃ،یا صفوراء ۔(اللباب: ۱۵، ۲۴۲۔تفسیر سمعانی ،۳/ ۳۳۴)

حضرت ایوب کی اہلیہ کا نام رحمۃ ہے۔جو حضرت یوسف کی بیٹی تھیں۔یا ایک روایت بقول لیا نام تھا،جو حضرت یعقوب کی بیٹی  یا حضرت یوسف کی پوتی تھیں ۔تفسیر بحر محیط ۵، ۲۸۶۔ابن کثیر : ۳/۳۲)

حضرت ابراہیم کی اہلیہ کانام ۔ہاجرہ، سارہ ،قطورۃ۔(التحریر والتنویر: ۱/۷۲۸)

حضرت اسحاق کی زوجہ کا نام ہے۔رفقۃ الارامیۃ۔(التحریر والتنویر: ۱/۷۲۸)

حضرت زکریا کی اہلیہ کا نام الیصابات  ہے ۔(التحریر والتنویر:۶ ۱/۹۶)                     

حضرت مریم جو حضرت عیسی کی والدہ ہیں۔ان کی ماں کا نام حنہ ہے۔(التفسیر الواضح:  ۱/ ۲۲۸)

نبی اکرم  ﷺ کی چار بیٹیاں تھیں ، جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں

(۱)زینب۔  (۲ ) رقیہ ۔(۳)ام کلثوم۔(۴)فاطمہ۔

حضور کی ازواج مطہرات ۱۱ تھیں،جن کے اسماء گرامی مندرجہ ذیل ہیں

(۱)ام المؤمنین حضرت خدیجہ رضی اﷲ عنہا بنت خویلد ۔(۲)ام المؤمنین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اﷲ عنہا ۔ (۳)  ام المؤمنین حضرت سودہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا۔(۴)  ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا۔(۵)  ام المؤمنین حضرت حفصہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا۔(۶)  ام المؤمنین حضرت صفیہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا۔(۷)  ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا۔(۸)  ام المؤمنین حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہا۔(۹)  ام المؤمنین حضرت ام حبیبہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا۔(۱۰)  ام المؤمنین حضرت جویریہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا۔(۱۱)ام المؤمنین حضرت میمونہ بنت الحارث رضی اﷲ عنہا۔(اصح السیر ۵۶۶، سیرت النبی ۲؍ ۴۰۰-۴۱۹، سیرت مصطفی ۳؍ ۲۸۱-۳۴۸، سیرت رسول کریم ۱۸۷، رحمۃ للعالمین ۲؍ ۱۴۴-۱۸۲، تاریخ طبری ۲؍ ۲۱۱، الروض الانف ۴؍ ۴۲۶-۴۳۲، نساء فی ظل رسول صلی اﷲ علیہ وسلم؍ ۳۵۲- ۳۵۵، کنز العمال ۱۳؍ ۲۹۶-۳۰۴، المستدرک للحاکم ۴؍ ۳-۳۶ بحوالہ کتاب النوازل )

اس کے علاوہ ناموں سے متعلق کتب موجود ہیں ،جن میں معانی بھی موجود ہیں،ان کو لے کر آپ پڑھ لیں

واللہ اعلم بالصواب