Thursday | 14 November 2019 | 17 Rabiul-Awal 1441

Fatwa Answer

Question ID: 399 Category:
Student Loan

Assalamualaikum,

My question is about study loan. While living in USA, professional studies and university degrees are very expensive and not easy to get higher education with own money.

Mostly people obtain interest based loan for studies while interest is prohibited in Islam

Being Muslim my first prioirty is to follow Islamic teachings, so should muslims stop getting professional education if cant support studies without loan?

 

Jazaakallah 

الجواب وباللہ التوفیق

The interest-based loans to be Haraam is proven from Qur’aan and Hadith, synonymous to accepting the Declaration of War of Allaah T’aalaa, and equivalent to committing adultery with one own mother. If any Muslim is told that if you commit adultery with your own mother or get ready to have war with Allaah T’aalaa then these degrees will be given to you so will a Muslim would get ready for this. It’s clear that just with this visualization what will be the condition of a person it doesn’t need a description.

Though this sentence is harsh but as the perversion of interest is continuing to abolish, and as much the interest-based transactions are considered easy and light, and considering the unnecessary things to be necessary the concept of feeling the room for interest-based loan, and complaint and narrow-mindedness against Islamic commandment and the Muslims especially the ‘Ulamaas, with this background in mind the need for this analogy to describe its perversion was felt.

Hazrat ‘Umar says that “To avoid interest we used to leave nine parts out of the ten parts of Halaal and would take one part”, therefore, as much as possible it’s necessary to stay away from it.

This is also an accepted fact that education is the necessity and decoration of a human, and its importance in the present day society is not describable, and the under-achievement/backwardness of the Muslims in this matter is the reason for complaint and shame.

But it’s necessary, for its achievement too, for the human to be within the Shara’i bounds and limits. As eating as much needed off a dead animal when there is danger of a person losing his life is proven from the نص قرآن (text of the Qur’aan), similarly in helplessness, perturbation, extreme cautiousness, and in extreme constraint when there is no hope of someone giving a loan, though the Jurists have given permission to take an interest-based loan as much as the need. To name just the adornment, or to fulfill one’s desire, or likeness for ease as need is extreme cheating. Common present-day needs don’t fall under extreme needs, especially you have mentioned about the degrees of America. The question is this that why the degree of that particular region only necessary? Why not the concern is made to go somewhere else where education is cheap and get degrees there? We are ready to compromise with the Sharia’t but we don’t get ready to compromise with this lowly world which doesn’t even have value equal to the wing of the mosquito in the sight of Allaah T’aalaa.

With this background in mind, if any Muslim is still ready to get interest-based loan on small, small needs then let him deal with Allaah T’aalaa.

Please see below some references from the Qur’aan and Hadith regarding the حرمت Hurmat of interest (Interest to be Haraam):

احل اﷲ البیع وحرم الربوا(البقرہ: ۲۷۵)

Allaah T’aalaa has made بیع trading Halaal and made رِّبٰوا‌interest Haraam.

یمحق اﷲ الربوا ویربی الصدقات (البقرہ: ۲۷۶)

Allaah T’aalaa destroys interest and nourishes charities.

So to acquire the thing which Allaah T’aalaa destroys isn’t it a rebellion and competition with Allaah?

فان لم تفعلوا فاذ نوا بحرب من اﷲ ورسولہ (البقرہ: ۲۷۹)

But if you do not give it up (the interest), then listen to the declaration of war from Allaah and His Messenger.

One who is declared war with by Allaah and His Rasool S.A.W. and he doesn’t stay away, will he meet a good end?

In Ahadith also very severe warnings have come on interest-based dealings:

عن جابر رضی اﷲ عنہ لعن رسول اﷲ ﷺآکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاھدیہ وقال ھم سواء (مسلم شریف ج۲ ص ۲۷)(مشکوٰۃ شریف ص ۲۴۴باب الربوا)

Hazrat Jabir رضی اﷲ عنہ says that Rasool ﷺ has cursed the one taking interest, the one giving it, the one writing an interest-based deal, and the witnesses of an interest-based deal and said that they all are sinners and cursed.

عن ابی ہریرۃ رضی اﷲ عنہ قال قال رسول اﷲ ﷺالربوا سبعون جزء ا ایسرھا ان ینکح الرجل امہ (مشکوٰۃ سریف ص ۲۴۶ باب المنھی عنہا من البیوع)

Hazrat Abu Hurairah رضی اﷲ عنہ says that Rasool ﷺ said that a person dealing in interest gets 70 kinds of sins, the lowest sin among them is that a person commits adultery with his mother.

It is narrated by Hazrat Abdullah bin Hanzlah رضی اﷲ عنہ (who was given bath by the angels when he became martyr):

قال رسول اﷲ ﷺدرھم ربوایا کلہ الرجل وھویعلم اشد من ستۃ و ثلثین زینۃ۔(مشکوٰۃ شریف ص ۲۴۶ باب ابربوا)

Nabi ﷺ said: To eat one interest-based Dirham (meaning to bring it in his use) knowing that it is from interest, in the sight of Allaah, is more severe than committing adultery 36 times.

Further, it is in the Hadith that Rasool-e-Akram ﷺ has said that four people are such that about them Allaah T’aalaa has taken upon Himself that He will not enter them in Jannat and will not have them taste the نعمت (Ne’mat) of Jannat. Those four are: one who is habitual of drinking, one eating interest, one eating wealth of the orphan unjustly, and one disobedient of his parents. (This narration is in Mustadrak Haakim). (بحوالہ معارف القرآن حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب ؒ  ص ۶۸۰،۶۹۱ سورہ بقرہ)

Furthermore, it is in the Hadith: Rasool-e-Kareem ﷺ has said that when the interest-based dealings prevail in any nation then Allaah T’aalaa imposes on them the scarcity of the essentials of life, and when bribery prevails in any nation then the awe and fury of the enemies overpower them. (This narration is in Musnad Ahmad). (بحوالہ معارف القرآن ج۱ ص۶۸۱)

Nabi ﷺ has said that whichever locality adultery and interest-based dealings prevail the people of that locality have invited the wrath of Allaah on themselves. (This narration is in Mustadrak Haakim).  (بحوالہ معارف القرآن ج۱ ص۶۸۱)

وفی القنیۃ والبغیۃ یجوزللمحتاج الا ستقراض بالربح (الا شباہ والنظائر ص ۱۱۵ ا)(البحرالرائق ج۶ ص ۱۲۶باب الربوا)۔

واللہ اعلم بالصواب

Question ID: 399 Category:
اعلیٰ تعلیم کے لئے سودی قرض لینا

السلام علیکم

میرا سوال پڑھنے کے لیے قرض لینے کے بارے میں ہے ،امریکہ میں رہتے ہوئے ماہرانہ تعلیم اور یونیورسیٹیوں کی ڈگریاں بہت مہنگی ہوتی ہیں اور اپنے پیسے سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا آسان نہیں ہے۔

زیادہ تر لوگ تعلیم کے لیے سودی بنیاد پر قرض لیتے ہیں،جب کہ سود اسلام میں حرام ہے مسلمان ہوتے ہوئے میری پہلی ترجیح اسلامی تعلیمات پر چلنا ہے تو کیا مسلمانوں کو ماہرانہ تعلیم سے رک جانا چاہیے، اگر وہ قرض کے بغیر تعلیم کے پیسے نہیں دے سکتے؟

والسلام

الجواب وباللہ التوفیق

سودی قرض کی حرمت قرآن و حدیث سے ثابت ،حق تعالیٰ کے اعلانِ جنگ کے قبول کرنے کے مترادف اور اپنی ماں  سے زنا کے برابر  ہے،اگر کسی مسلمان سے کہاجائے کہ اگر تم اپنی ماں سے زنا کرو یا اللہ سے جنگ کرنے کے لئے تیار ہوجاؤ تو یہ ڈگریاں تم کو دی جائیں  گی تو کیا ایک مسلمان اس کے لئے تیار ہوجائے گا،ظاہر ہے کہ اس تصور سے آدمی کی جو کیفیت ہوگی وہ محتاجِ  بیان نہیں،یہ جملہ اگرچہ سخت ہے لیکن موجودہ معاشرہ میں سود کی قباحت  جو ختم ہوتی جارہی ہے، اور سودی معاملہ کو جتنا آسان اور ہلکا سمجھا جارہاہے  اور غیر ضروری چیزوں کو ضروری سمجھ کر سودی قرض کی گنجائش اور اسلامی حکم اور مسلمان خاص طور پر علماء طبقہ سے  متعلق شکایت اور تنگ نظری  کا جو تصور پایاجاتا ہے اس پس منظر میں اس کی قباحت کے لئے اس  تمثیل کی ضرورت محسوس ہوئی،حضرت عمرؓ فرماتے ہیں کہ ہم سود کے سے بچنے کے لئے حلال کے دس حصوں میں سے نو حصوں کو چھوڑکر ایک حصہ کو لیا کرتے تھے،اس لئے جہاں تک ممکن ہو اس سے گریزکرنا ضروری ہے،یہ بات بھی مسلم ہے کہ تعلیم انسان کی ضرورت اور زینت ہے، اور موجودہ معاشرہ میں اس کی اہمیت قابلِ بیان نہیں،اور مسلمان طبقہ کی اس معاملہ میں پسماندگی باعثِ شکایت وشرمندگی  ہے،لیکن اس کے حصول کے لئےبھی انسان کو شرعی حدود میں رہنا ضروری ہے،اگرچہ فقہاء نے جب کہ ہلاکت نفس کا خوف ہو جس طرح بقدر ضرورت  مردار کھا کر اپنی جان بچانے کی اجازت بنص قرآن ثابت ہے ، اسی طرح اضطرار اور حد درجہ کی احتیاط اور شدید مجبوری کی صورت میں  جب کہ قرض وغیرہ ملنے کی بھی امید نہ ہو بقدر ضرورت سودی قرض لینے کی اجازت دی ہے۔ صرف  زیب و زینت اور اپنی خواہش پوری کرنے یا سہولت پسندی کو ’’ ضرورت  کا نام دینا سخت دھوکہ دہی ہے ۔ عموما موجودہ ضرورتیں شدید مجبوریوں کے تحت داخل نہیں ہیں،خاص طورپر آپ نے امریکہ کی ڈگریوں کے بارے میں ذکر کیا ہے،سوال یہ ہےکہ کسی کے لئے وہاں ہی کی ڈگری کیوں ضروری ہے؟ کہیں اور جاکر جہاں تعلیم سستی ہو وہاں حاصل کرنے کی فکر کیوں نہیں کی جاتی؟ہم شریعت سے تو کمپرمائز  کرنے تیار ہیں لیکن اس حقیر سی دنیا جس کی اللہ کے ہاں مچھر کے پر کے برابر بھی حیثیت نہیں اس سے کمپر مائز کرنے تیار نہیں  ہوتے۔اس پس منظر میں اگر کوئی مسلمان پھر بھی معمولی معمولی ضروتوں پر سودی قرض لینے تیار ہوتو  وہ اور اللہ جانے

سود کی حرمت سے متعلق قرآن و حدیث کے چند حوالے ملاحطہ فرمائیں:

احل اﷲ البیع وحرم الربوا(البقرہ: ۲۷۵)

اﷲ نے بیع کو حلال کیا ہے اور ربوا۔(سود) کو حرام کیا ۔

یمحق اﷲ الربوا ویربی الصدقات (البقرہ: ۲۷۶)

اﷲ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کو بڑھاتا ہے ۔تو جس چیز کو اﷲ مٹاتا ہے اس کو اختیار کرنا کیا یہ اﷲ سے بغاوت اور مقابلہ نہیں  ہے ؟

فان لم تفعلوا فاذ نوا بحرب من اﷲ ورسولہ (البقرہ: ۲۷۹)

اگر سودی معاملہ سے باز نہ آؤ گے تو اﷲ جل جلالہ‘ اور اس کے رسولا  کی طرف سے جنگ کا اعلان سن لو۔جس کو اﷲ تعالیٰ اور اس کا رسول ا جنگ کا اعلان دیں  اور وہ باز نہ آئے تو اس کا خاتمہ بخیر ہوسکتا ہے ؟

احادیث میں  بھی سودی لین دین پر بہت ہی سخت وعیدیں  آئی ہیں :

عن جابر رضی اﷲ عنہ لعن رسول اﷲ ﷺآکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاھدیہ وقال ھم سواء (مسلم شریف ج۲ ص ۲۷)(مشکوٰۃ شریف ص ۲۴۴باب الربوا)

حضرت جابرؓ فرماتے ہیں  کہ رسول اﷲﷺنے سود لینے والے اور دینے والے اور سودی معاملہ لکھنے والے اور سودی معاملہ کے گواہوں  پر لعنت کی ہے اور فرمایا یہ سب برابر کے گنہگار اور ملعون ہیں  ۔

عن ابی ہریرۃ رضی اﷲ عنہ قال قال رسول اﷲ ﷺالربوا سبعون جزء ا ایسرھا ان ینکح الرجل امہ (مشکوٰۃ سریف ص ۲۴۶ باب المنھی عنہا من البیوع)

حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں  کہ رسول اﷲﷺ نے فرمایا، سودی معاملہ کرنے والے کو ستر قسم کے گناہ لاحق ہوتے ہیں  ان میں  سے ادنیٰ درجہ کا گناہ یہ ہے کہ انسان اپنی ماں  کے ساتھ منہ کالا کرے ۔

حضرت عبداﷲ بن حنظلہ رضی اﷲ عنہ (غسیل الملائکہ) سے روایت ہے :

قال رسول اﷲ ﷺدرھم ربوایا کلہ الرجل وھویعلم اشد من ستۃ و ثلثین زینۃ۔(مشکوٰۃ شریف ص ۲۴۶ باب ابربوا)

آنحضورﷺ نے فرمایا ایک سودی درہم کا کھانا (یعنی اپنے استعمال میں  لانا ) جانتے ہوئے کہ یہ سود کا ہے اﷲ کے یہاں  چھتیس مرتبہ زنا سے بھی زیادہ سخت ہے ۔

نیز حدیث میں  ہے: رسول اکرم ا  کا ارشاد ہے کہ چار آدمی ایسے ہیں  جن کے بارے میں  اﷲ نے اپنے اوپر لازم کر لیا ہے کہ ان کو جنت میں  داخل نہ کریں  گے اور جنت کی نعمت ان کو نہ چکھائیں  گے ،وہ چار یہ ہیں  ، شراب پینے کا عادی ، اور سود کھانے والا، اور یتیم کا مال ناحق کھانے والا ، اور اپنے والدین کی نافرمانی کرنے والا( یہ روایت مستدرک حاکم میں  ہے۔)(بحوالہ معارف القرآن حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب ؒ  ص ۶۸۰،۶۹۱ سورہ بقرہ)

نیز حدیث میں  ہے :۔ رسول کریم ا نے فرمایا کہ جب کسی قوم میں  سودی لین دین کا رواج ہوجاتا ہے تو اﷲ ان پر ضروریات زندگی کی گرانی مسلط کر دیتے ہیں  ، اور جب کسی قوم میں  رشوت عام ہوجاتی ہے تو ان پر دشمنوں  کا رعب وغلبہ چھا جاتا ہے (یہ روایت مسند احمد میں  ہے)(بحوالہ معارف القرآن ج۱ ص۶۸۱)

حضور کاارشاد ہے کہ جس بستی میں  زنا اور سودی لین دین پھیل جاتا ہے اس بستی والوں  نے اﷲ کے عذاب کو اپنے اوپر دعوت دے دی (یہ روایت مستدرک حاکم میں  ہے )(بحوالہ معارف القرآن ج۱ ص ۶۸۱)

 وفی القنیۃ والبغیۃ یجوزللمحتاج الا ستقراض بالربح (الا شباہ والنظائر ص ۱۱۵ ا)(البحرالرائق ج۶ ص ۱۲۶باب الربوا)