Tuesday | 19 March 2019 | 12 Rajab 1440

Fatwa Answer

Question ID: 417 Category: Business Dealings
Marriage with Burhani Shia

Can my daughter marry a Burhani Shia? I am a follower of the sunni Muslim faith, please answer my question in detail with refrence to Quran Hadith and other books. 

Thanks

الجواب وباللہ التوفیق

The group of people mentioned in the question are a branch of the Ismailiyah sect and they believe that Burhan-ud-Din Ibn-e-Tahir Saif-ud-Din as the 52nd da’ee. Their beliefs are well documented and can be found in different books. Some of those beliefs are mentioned below:

  1. They only believe in praying three times a day
  2. They deny the requirement of Salat-ul-Jumu’aah
  3. They believe that the chain of Imamat descends from the progeny of Imam Tayyab and that even though Imam Tayyab is in hiding, he guides the Da’ees
  4. In addition, they believe that the status of their Imams is equal to Rasoolullaah ﷺ and above other Prophets علیھم الصلوٰۃ والسلام
  5. They believe that their Imams have the authority to declare Halal and Haram
  6. They believe that their Imams have the authority to make amendments or cancelations in the Shari’at
  7. They believe that their Imams receive wahee (revelation)
  8. They believe that their Imams are innocent and are free from making any intent to commit any sin
  9. They believe their Imam to be the master of both religious and political governments, and believe his authority to be prevalent in every part of the earth, and declare his decision as final
  10. They render interest as permissible
  11. Their Masjid (also known as Jama’at Khanah), and cemetery are all separate from the Muslims
  12. They state the present Imam to be knower of the hidden, unseen and whatever is visible
  13. They believe that the Illumination (noor) of Allaah T’aalaa renders in their current Imam
  14. They deny the essentials of the Salah, Fasting, Hajj, and Zakat
  15. Instead of the five times Salah, they consider making Du’aa three times a day as sufficient
  16. They declare wudhu to be unnecessary and are of the conviction that wudhu is performed by the heart
  17. They don’t consider facing baitullah to be necessary and pray salah in whichever direction they like
  18. They reject fasting and say that the real fasting is of the eyes, ears, and nose, and eating or drinking doesn’t break the fast (مختصر از ادیان باطلہ، ص 81)

In addition to the above-stated beliefs, there are several other beliefs like these, the details of which can be found in the following books:

  • فتاوٰی شامی (Fatawa Shami), Volume II, Page 314
  • مجموعی رسائل ابن عابدین (Majmui Rasaail Ibne Aabidin), Volume I, Page 358
  • تفسیر مظہری (Tafsir e Mazhari), Volume 5, Page 155
  • رد المحتار (Rad dul Muhtar)
  • صراط مسطقیم (Siraat e Mustaqeem)
  • نجم الفتاوٰی (Najm ul Fatawa)
  • فتوٰی جامعہ علوم الاسلامیہ بنوری ٹائون (Fatwa Jamiah Uloom ul Islamiyah Banori Town)

The ulamh kiram have written in several books that a sunni’s Nikah cannot take place with a person who holds the beliefs mentioned above.

واللہ اعلم بالصواب

Question ID: 417 Category: Business Dealings
برہانی شیعہ کے ساتھ نکاح کا حکم

 

کیا میری بیٹی اک برہانی شیعہ سے شادی کر سکتی ہے؟   میں ایک سنی مسلمان ہوں ، براہ کرم میرے سوال کا تفصیلی جواب قرآن، حدیث اور دیگر کتابوں سے مرحمت فرمائیے۔

 

الجواب وباللہ التوفیق

سوال میں مذکور لوگ فرقہ اسمعیلیہ کی شاخ ہیں اور وہ لوگ برہان الدین ابن طاھر سیف الدین کو ۵۲ ویں داعی مانتے ہیں ان کے عقائد کتابوں میں تفصیل سے پائے جاتے ہیں، چند یہاں ذکر کئے جاتے ہیں:

 (۱)تین ہی نمازوں کے قائل ہیں۔

(۲)نمازِ جمعہ کا انکار کرتے ہیں۔

 (۳)امام طیب کی نسل میں امامت کا سلسلہ مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگرچہ امام طیب غائب ہیں، مگر وہ داعیوں کو ہدایت دیتے رہتے ہیں۔

(۴)نیز اپنےائمہ کے بارے میں کہتے ہیں کہ ان کا درجہ رسول اللہ  کے برابر اور دوسرےنبیوں سے بالاتر ہے۔

(۵)اپنے اماموں  کے لئے حلت وحرمت کا اختیار مانتے ہیں۔

(۶)شریعت میں ترمیم و تنسیخ کا اختیار مانتے ہیں۔

 (۷)ان پروحی کا نزول مانتے ہیں۔

(۸)ان کو معصوم اور گناہ کے قصدو ارادہ سے پاک قرار دیتے ہیں۔

(۹)اپنے امام کومذہبی اور سیاسی دونوں حکومتوں کا مالک سمجھتے ہیں،اور  زمین کے ہرحصے پر اس کا اختیار مانتے ہیں،اوراس کے فیصلے کو آخری فیصلہ قرار دیتے ہیں۔

 (۱۰) سود کو جائز قرار دیتے ہیں۔

 (۱۱) ان کی مسجد، جماعت خانہ اور قبرستان سب مسلمانوں سے الگ ہوتےہیں۔ (ماخوذ: صراطِ مستقیم:۷۹ تا ۸۱۔ادیان باطلہ۔ نجم الفتاویٰ۔فتوی جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی)

(۱۲)امام حاضر کوعالم الغیب والشہادۃ  کہتےہیں۔ 

 (۱۳)امام حاضر میں اﷲ تعالی کےنور کےحلول کے قائل ہیں۔

 (۱۴)یہ لوگ نماز ،روزہ ،حج اور زکوۃ کی ضرورت سے انکار کرتے ہیں۔

(۱۵) پانچ وقت نماز کے مقابلہ میں تین وقت کی دعا کافی سمجھتے ہیں۔ 

(۱۶)وضو کو غیر ضروری قرار دیتے ہیں اور دل سے وضو کے قائل ہیں۔ 

 (۱۷)بیت اللہ کی طرف رخ کو ضروری قرار نہیں دیتے بلکہ جدھر چاہے رخ کرکے نماز پڑھنے کے قائل ہیں۔

(۱۸)روزہ کے منکر ہیں اور کہتے ہیں کہ اصل روزہ توآنکھ کان اور ناک کا ہوتا ہے،اور کھانے پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔(مختصر از ادیان باطلہ صفحہ:۸۱)

مذکورہ عقائد  اور اس طرح  کے بہت سے عقائد ہیں جن کی تفصیل ان کتابوں میں دیکھی جا سکتی ہے:

  • فتاوی شامی ۳۱۴/۲
  • مجموعی رسائل ابن عابدین ۳۵۸/۱
  • تفسیر مظہری ۱۵۵/۵
  • ردالمحتار
  • صراط مستقیم ۷۹ تا ۸۱
  • نجم الفتاوی
  • فتوی جامعہ علوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن

اس لئےعلماء کرام نے لکھا ہے کہ  اس طرح کے عقیدے رکھنے والوں کے ساتھ سنیوں کا نکاح نہیں ہو سکتا۔

فقط واللہ اعلم بالصواب