Friday | 29 March 2024 | 18 Ramadhan 1445

Fatwa Answer

Question ID: 480 Category: Permissible and Impermissible
Job related to hospital and insurance

Assalamualaikum,

My question is about my job. I joined a job at a hospital in the UAE in February 2019. My job title is Insurance Coordinator. The patients at our hospital get treatment with their Insurance Card. It is comulsory here by the Government to have the insurance. Once a patient gets treatment on his insurance card we convert his treatment into a numbering, e.g., Hypertention 10, Diabetes E11.9, etc. This is called medical coding. This way I convert the disease name from text to numbering and submit the bill for payment to the national insurance company. That insurance company after checking the bill transfers the treatment amount to the bank. Please advise whether this job is permissible for me or not, is it Halal for me or not, whether I can continue working at this job or not?

Jazakaallah

الجواب وباللہ التوفیق

Though this job is not permissible, however, there is this much flexibility that if the employee has financial constraint then he should not quit this job at once. He should continue searching for other job and keep seeking forgiveness from Allaah T’alaa. As soon as he finds another job then he should quit it.

واللہ اعلم بالصواب

Question ID: 480 Category: Permissible and Impermissible
ہسپتال اور انشورینس سے متعلقہ ملازمت

 السلام علیکم

میرا سوال میری ملازمت کے بارے میں ہے ، میں نے فروری ۲۰۱۹؁ء میں متحدہ عرب امارات میں ایک ہسپتال میں ملازمت شروع کی تھی، وہاں میری  ذمہ داری کا عنوان بیمہ (انشورنس) کے معاملات کو سنبھالنا ہے، ہمارے ہسپتال میں مریض اپنے بیمہ کارڈ پر علاج کرواتے ہیں، یہاں متحدہ عرب امارات  میں علاج کے لیے بیمہ رکھنا حکومت کے حکم پر لازمی ہے، جو مریض بھی اپنا  علاج بیمہ کارڈ  پر کروالیتا ہے تو ہم اس کی   بیماری کے نام کے عنوان پر اسے مخصوص نمبر دیتے ہیں، مثلاً: شدید ذہنی دباؤ کو  آئی 10، ذیابیطس کو ای 11.9 وغیرہ -  اسے میڈیکل کوڈنگ کہتے ہیں - اس طرح  میں بیماری کے نام کی عبارت کو نمبروں میں منتقل کرتا ہوں ،اور پھر اسے قومی بیمہ کمپنی  کو اخراجات کی ادائیگی کے لیے  بل بناکر بھیجتا ہوں، وہ بیمہ کمپنی  پھر بل کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد بل پر درج اخراجات کی ادائیگی بینک میں رقم کی منتقلی کی صورت میں کرتی ہے۔

برائے مہربانی مجھے یہ بتائیے کہ یہ ملازمت میرے لیے درست ہے یا نہیں ؟ یہ ملازمت میرے لیے حلال ہے یا نہیں ؟ میں یہ ملازمت جاری رکھ سکتا ہوں یا نہیں ؟

جزاک اللہ

الجواب وباللہ التوفیق

اگرچہ یہ ملازمت صحیح نہیں ہے ،تاہم اتنی گنجائش ہے کہ اگر مالی تنگی کا مسئلہ درپیش ہوتواس نوکری کو ابھی نہ چھوڑیں، دوسری ملازمت تلاش  کرتےرہیں اور باری تعالیٰ سے استغفار کرتے رہیں، جیسے ہی دوسری ملازمت مل جائے تو اس کو ترک کردیں

واللہ اعلم بالصواب