Saturday | 20 April 2024 | 11 Shawaal 1445

Fatwa Answer

Question ID: 509 Category: Beliefs
Difference between maghfirah and ‘afw

Assalamualaikum,

What is the difference between Allaah’s maghfirah (مغفره) and ‘afw (عفو)?

الجواب وباللہ التوفیق

Both of these words are used in the meaning of “to forgive” and “forgiveness”. But Imam Razi R.A. has stated the difference between مغفرت and عفو that مغفرت is to cover the sins and عفو is to erase the sins (تفسیر رازی : ۳۴۹ و ۳۴۰ ), i.e., in عفوAllaah Ta’alaa erases the sins from the Book of Deeds, from the  Kiraaman Kaatibeen, and from the minds of the slaves so the slave would never feel ashamed remembering his sin. (الجامع فی اسماء اللہ تعالیٰ لابن قیم و القرطبی وابن کثیر: ۲۰۴)

Imam Raghib Isfahani R.A. says that عفو is to abandon the accountability and مغفرت is to hide the sins. (مفردات القران : ۱؍۶۰۰)

Hafiz Ibne Kathir R.A. says that عفو is to forgive the mistakes and errors between Allaah Ta’alaa and slave and مغفرت is to hide the mistakes from the slaves. (تفسیر ابن کثیر۱؍۷۳۸)

واللہ اعلم بالصواب

Question ID: 509 Category: Beliefs
مغفرت اور عفو میں کیا فرق

اللہ کی مغفرت اور عفو میں کیا فرق ہے؟

 

الجواب وباللہ التوفیق

یہ دونوں لفظ معاف کردینے اوربخشش کے معنیٰ میں استعمال ہوتے ہیں، لیکن امام رازی ؒ نے مغفرت اور عفو میں یہ فرق بیان کیا ہےکہ مغفرت گناہوں پر پردہ ڈالدینے کا نام ہے، اور عفو گناہوں کو مٹادینے کو کہتے ہیں۔ (تفسیر رازی : ۳۴۹ و ۳۴۰ )یعنی اللہ تعالیٰ عفو میں گناہ کو نامۂ اعمال ، کراماکاتبین اور بندوں  کے ذہنوں سے مٹادیتے ہیں، تاکہ بندہ کو پھر کبھی اپنا گناہ یاد کرکے شرمندگی نہ ہو۔(الجامع فی اسماء اللہ تعالیٰ لابن قیم و القرطبی وابن کثیر: ۲۰۴)

امام راغب اصفہانی فرماتے ہیں کہ  عفو  مؤاخذہ کو ترک کرنا ہے، اور مغفرت گناہوں کو چھپانا ہے۔ (مفردات القران : ۱؍۶۰۰)

حافظ ابن کثیر فرماتے ہیں  کہ عفو نام ہے اللہ اور بندہ کے درمیان خطاؤں اور لغزشوں کو معاف کرنے کااور مغفرت نام ہے بندوں سےخطاؤں کو چھپادینے کا۔(تفسیر ابن کثیر۱؍۷۳۸)

واللہ اعلم بالصواب