Divorce Questions

Assalamualaikum Mufti Sahib,

I am seeking your guidance on two important matters and would sincerely appreciate your fatwa on the following:

My wife has taken out a protection order against me, based on false allegations, which also includes our four children. As a result, I am unable to see or speak to my children, nor can I communicate with my wife to resolve the issues between us. Her parents have refused any contact with my family to address these matters. It has now been two months, and my lawyer has advised me to file for divorce to secure parental time, as it seems to be the only legal option available. However, I do not wish amd never wanted to give her an Islamic divorce (Sharai Talaq) as I love her and we have four children together.

I have attached the documents related to the legal divorce petition filed by my lawyer in court. My sole intention in filing this was to remove the false protection order and gain access to my children, as well as to resolve the issues with my wife. I have not verbally issued any Talaq, nor is there any mention of Talaq in the civil court documents. I seek your guidance on whether this civil notification of divorce is considered a Sharai Talaq, or even a single (one-time) Talaq, or if the civil court's proceedings have no bearing on Sharai law regarding divorce.

According to U.S. law, if the court divides our home, assets, and finances between my wife and me, would it be permissible (halal) for her to receive these shares? Additionally, in the event of a divorce or if she seeks Khula, would any money or property she receives—whether through child support or alimony—be considered halal or haram for her? I also want to clarify that my wife has not worked since our marriage; I have been the sole provider, and all the assets, home, and property were acquired without her financial contribution.

Jazakallah khair for your time and consideration.
Thank you
طلاق سے متعلق سوالات
السلام علیکم مفتی صاحب،
میں دو اہم معاملات میں آپ کی رہنمائی کا طلبگار ہوں اور آپ سے مخلصانہ درخواست ہے کہ ان مسائل پر شرعی فتویٰ عنایت فرمائیں:
۱) میری بیوی نے میرے خلاف جھوٹے الزامات کی بنیاد پر ایک پروٹیکشن آرڈر حاصل کیا ہے، جس میں ہمارے چار بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے نتیجے میں، میں نہ تو اپنے بچوں سے مل سکتا ہوں اور نہ ہی ان سے بات کر سکتا ہوں، اور نہ ہی اپنی بیوی سے کوئی رابطہ کر کے ہمارے درمیان مسائل حل کر سکتا ہوں۔ اس کے والدین نے بھی میری فیملی سے کسی قسم کے رابطے سے انکار کر دیا ہے تاکہ ان معاملات کو حل کیا جا سکے۔ اب دو ماہ ہو چکے ہیں، اور میرے وکیل نے مجھے مشورہ دیا ہے کہ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کروں تاکہ بچوں سے ملاقات کا قانونی حق حاصل کیا جا سکے، کیونکہ یہی واحد قانونی راستہ معلوم ہوتا ہے۔
تاہم، میں نہ تو طلاق دینا چاہتا ہوں اور نہ ہی کبھی میری نیت تھی کہ اپنی بیوی کو شرعی طلاق دوں، کیونکہ میں اسے محبت کرتا ہوں اور ہمارے چار بچے ہیں۔
میں نے عدالت میں اپنے وکیل کے ذریعے جو سول طلاق کی درخواست دائر کی ہے، اس کی دستاویزات ساتھ منسلک کر دی ہیں۔ میری اس درخواست کا واحد مقصد یہ ہے کہ جھوٹے پروٹیکشن آرڈر کو ختم کیا جائے اور مجھے اپنے بچوں تک رسائی حاصل ہو، اور ساتھ ہی بیوی کے ساتھ مسائل کو حل کیا جائے۔ میں نے زبانی طور پر کوئی طلاق نہیں دی، اور نہ ہی عدالتی دستاویزات میں "طلاق" کا کوئی ذکر ہے۔
میں آپ سے رہنمائی چاہتا ہوں کہ آیا یہ سول طلاق کا نوٹس شرعی طلاق شمار ہوگا؟ یا ایک طلاق (تین میں سے ایک) مانی جائے گی؟ یا یہ مکمل طور پر شریعت کے مطابق طلاق کے حکم پر اثرانداز نہیں ہوتا؟
۲) امریکی قانون کے مطابق اگر عدالت ہمارے گھر، جائیداد، اور مالی اثاثے میری بیوی اور میرے درمیان تقسیم کر دے، تو کیا اس کا ان کے لیے لینا جائز (حلال) ہوگا؟
اسی طرح، اگر طلاق واقع ہو جائے یا بیوی خلع کا مطالبہ کرے، تو جو رقم یا جائیداد اُسے ملے—چاہے وہ بچوں کی کفالت (چائلڈ سپورٹ) کی صورت میں ہو یا علیحدگی کے اخراجات (ایلمنی) کی صورت میں—کیا وہ اس کے لیے حلال ہوگی یا حرام؟
میں یہ بھی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میری بیوی نے شادی کے بعد کوئی کام نہیں کیا؛ گھر، جائیداد، اور تمام اثاثے میری کمائی سے حاصل کیے گئے، اس نے ان میں کسی قسم کا مالی تعاون نہیں دیا۔جزاکم اللہ خیراً برائے وقت اور غور و فکر۔شکریہ۔

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
الجواب وباللہ التوفیق

باسمه سبحانه وتعالى

الجواب وبالله التوفيق

The petition attached to the question is a request for divorce filed in court, which — from a Shariah perspective — is considered a power of attorney (authorization) for divorce. Therefore, merely filing this request does not cause divorce to take effect. However, if the judge issues a divorce decree based on this petition, then one divorce will take effect. After divorce, the husband is only responsible for providing financial support (maintenance) to the divorced woman during her ‘iddah (waiting period) — on the condition that she remains in the husband’s home during that period and does not move elsewhere without a valid Shariah excuse. Apart from this, it is not permissible for the woman to demand additional money or property (such as alimony) from her husband under Islamic law. Even if the husband pays such an amount unwillingly due to legal compulsion, it is not permissible for her to accept it. Therefore, in this case:
  • If the woman observes her ‘iddah in the husband’s house, she is entitled only to maintenance during that period.
  • If she, without a valid Shariah reason, spends her ‘iddah at her parents’ home, she is not entitled even to that maintenance.
  • Beyond this, she has no right to any money or property from her former husband under Shariah law.
However, the husband remains responsible for the financial support of the children, the amount of which may vary depending on time, location, and living standards. Only Allah knows best what is correct. Darul Ifta, Shariah Board of America

بسم اللہ الرحمن الرحیم

: سوال سے منسلک پٹشن میں عدالت سے طلاق کی درخواست ہے،جو شرعا توکیل طلاق کے حکم میں ہے،اس لئے محض آپ  کے درخواست کرنے سے طلاق واقع نہیں ہوگی، البتہ اس پٹنشن  کے مطابق اگر جج طلاق کا فیصلہ کردے تو  ایک طلاق واقع ہوجائے گی ۔

  (و) أما في (طلقي ضرتك أو) قوله لأجنبي (طلق امرأتي) ف (يصح رجوعه) منه ولم يقيد بالمجلس لأنه توكيل محض،. (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي (3/ 317)

طلاق کے بعد مطلقہ کے لئے شوہر کے ذمے صرف مدت عدت کا نفقہ واجب ہوتا ہے ؛ بشرطیکہ شوہر کے گھر میں عدت گذارے اور بلاعذر شرعی کسی اور جگہ منتقل نہ ہو ، اس کے علاوہ عورت کا شوہر سے ایلمنی وغیرہ کے طور پر مزید رقم کا مطالبہ کرنا شرعا جائز نہیں ہے ، اگر شوہر حکومتی مجبوری کی وجہ سے  رضامندی کے بغیر ادا بھی کردے تو بھی اس کے لئے لینا جائز نہیں ہے؛ لہذا صورت مسئولہ میں اگر عورت  طلاق کے بعدشوہر کے گھر میں عدت گذارتی ہے تو صرف مدت عدت کے نفقہ کی حقدار ہوگی ورنہ اگر بلاعذر شرعی اپنے مائکے میں عدت گذارے گی تو مدت عدت کے نفقے کی بھی حقدار نہ ہوگی ، اور اس نفقہ کے علاوہ شرعا وہ کسی بھی طرح کی رقم  اور جائیداد  کی مستحق نہیں ؛ البتہ بچوں کا نفقہ والد کے ذمہ بہر حال ضروری ہوگا , جو زمان و مکان اور رہن سہن کے مختلف ہونے کی بنا پر مختلف ہوسکتا ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَأۡكُلُوٓاْ أَمۡوَٰلَكُم بَيۡنَكُم بِٱلۡبَٰطِلِ إِلَّآ أَن تَكُونَ تِجَٰرَةً عَن تَرَاضٖ مِّنكُم [النساء: 29]

  عن انس بن مالک ؓ ان النبی ﷺ قال : لایحل مال امرئ مسلم إلا بطیب نفسہ ( الدار قطنی: ۳/ ۴۲۴)

 " ‌وإذا ‌طلق ‌الرجل امرأته فلها النفقة والسكنى في عدتها رجعيا كان أو بائنا. (الهداية في شرح بداية المبتدي : 2/ 290)

وفي الذخيرة: وتسقط بالنشوز وتعود بالعود،. (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي :3/ 609)

 (وتجب) النفقة بأنواعها على الحر (لطفله) يعم الأنثى والجمع (الفقير) الحر،(قوله بأنواعها) من الطعام والكسوة والسكنى،. (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي :3/ 612)

دارالإفتاء   ،شریعہ بورڈ آف امریکہ

فقط واللہ اعلم بالصواب