Assalamu alaikum,
Respected Mufti Sahab,
I discussed this over phone with you but want to make sure I have the fatwa in writing so me and my other collegues can use this as guidelines in our interaction. As you know we run Islamic School, Full time Hifz Program, Weekend and Evening Makatib at Darul Arqam. As such we have to interact with opposite gender at various occasions. We try to follow the sharai’ protocal as much as we can. Here are the various scenarios that I would like your advice on what is acceptable in light of shariah.
1. Interacting with parents: At the time of admissions, and other fee related interactions, we need to talk to opposite genders. We do the application process in an open parents waiting area, explain the programs, get application filled and let them go. We try our best to keep our gaze low and stick to the point of discussion. Is this acceptable?
2. Parent-Teacher Conferences: Male teachers with female parents and female teacher with male parent need to discuss kids performance. We have a table in between when we do such an interaction. Most of our female teachers wear niqab (viel) and others wear hijab (scarf). Male teachers do their best to keep the gaze low. Meeting lasts for 10-15 minutes and it is 2-3 times a year. Is this acceptable?
3. Interaction among teachers and management: We keep all female teachers upstairs and all male teachers downstairs. No male can go upstairs without prior approval and announcement and vice versa. There is no casual talk between opposite genders anytime of the day. All of the communication happens through a whatsapp group for all teachers. We have once a week team meeting over google meet. No video is turned on, only audio. We stick to our subject of discussion and no other casual talks during this meeting. Is this acceptable?
4. Interaction between students: Our school is Pre-K to 5th grade. So highest age of the students is 11 years. We have abaya for older (9-11 years) girls and frock and scarf uniforms for younger girls (4-8 years). We do not have sepration between boys and girls during classes. During breaks and recess we keep the girls and boys separate. Is this acceptable.
It will be great if you can respond for each of the scenario seperately.
Jazakumullahu khairan wa ahsanal jaza.
السلام علیکم
محترم مفتی صاحب،
میں نے اس موضوع پر آپ سے فون پر گفتگو کی تھی، لیکن میں چاہتا ہوں کہ اس بارے میں تحریری طور پر بھی فتویٰ موجود ہو تاکہ میں اور میرے دیگر ساتھی اپنی باہمی تعاملات میں اسے رہنمائی کے طور پر استعمال کر سکیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم دارالارقم میں اسلامی اسکول، فل ٹائم حفظ پروگرام، اور ویک اینڈ و ایوننگ مکاتب چلاتے ہیں۔ اس بنا پر ہمیں مختلف مواقع پر مخالف جنس کے ساتھ تعامل کرنا پڑتا ہے۔ ہم حتی المقدور شرعی اصولوں کی پابندی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ذیل میں چند صورتیں بیان کی جا رہی ہیں جن کے بارے میں آپ کی رہنمائی درکار ہے کہ شریعت کی روشنی میں کیا یہ قابلِ قبول ہیں:
1. والدین سے تعامل: داخلے کے وقت اور فیس سے متعلق معاملات میں ہمیں مخالف جنس سے گفتگو کرنی پڑتی ہے۔ ہم درخواست کا عمل ایک کھلے والدین کے ویٹنگ ایریا میں انجام دیتے ہیں، پروگرام کی وضاحت کرتے ہیں، فارم پُر کرواتے ہیں اور پھر انہیں رخصت کر دیتے ہیں۔ ہم اپنی نگاہیں نیچی رکھنے اور گفتگو کو صرف ضرورت تک محدود رکھنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ کیا یہ طریقہ جائز ہے؟
2. والدین-اساتذہ ملاقات (Parent-Teacher Conferences):
مرد اساتذہ کو خواتین والدین سے اور خواتین اساتذہ کو مرد والدین سے بچوں کی کارکردگی پر گفتگو کرنا پڑتی ہے۔ اس دوران درمیان میں میز ہوتی ہے۔ ہماری اکثر خواتین اساتذہ نقاب پہنتی ہیں اور دیگر حجاب کرتی ہیں۔ مرد اساتذہ نگاہ نیچی رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ ملاقات تقریباً 10 سے 15 منٹ کی ہوتی ہے اور سال میں 2 سے 3 مرتبہ ہوتی ہے۔ کیا یہ جائز ہے؟
3. اساتذہ اور انتظامیہ کے درمیان تعامل: ہم نے خواتین اساتذہ کو اوپر اور مرد اساتذہ کو نیچے رکھا ہوا ہے۔ کوئی مرد اوپر بغیر اجازت اور پیشگی اطلاع کے نہیں جا سکتا اور نہ ہی کوئی خاتون نیچے۔ مخالف جنس کے درمیان کسی قسم کی غیر ضروری یا غیر رسمی گفتگو نہیں ہوتی۔ تمام تر رابطہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے ہوتا ہے۔ ہفتہ میں ایک مرتبہ ٹیم میٹنگ گوگل میٹ پر ہوتی ہے، جس میں ویڈیو بند ہوتی ہے اور صرف آڈیو استعمال ہوتی ہے، اور گفتگو صرف متعلقہ موضوع تک محدود رہتی ہے۔ کیا یہ طریقہ قابلِ قبول ہے؟
4. طلبہ کے درمیان تعامل: ہمارا اسکول پری کے سے پانچویں جماعت تک ہے، یعنی زیادہ سے زیادہ عمر 11 سال ہے۔ بڑی بچیوں (9-11 سال) کے لیے عبایا اور چھوٹی بچیوں (4-8 سال) کے لیے فراک اور اسکارف یونیفارم ہے۔ کلاسز میں لڑکوں اور لڑکیوں کی علیحدگی نہیں ہے، تاہم وقفے اور کھیل کے وقت انہیں الگ رکھا جاتا ہے۔ کیا یہ جائز ہے؟براہِ کرم ہر صورت کے بارے میں الگ الگ رہنمائی فراہم فرما دیں۔
جزاکم اللہ خیراً واحسن الجزاء۔
(1) Since both men and women are present in your school, it would be better to arrange for male staff to deal with men and female staff (from among properly observing women) to deal with women. This fulfills the need while also maintaining the limits of Shariah. However, if such an arrangement for women is not possible, then in cases of necessity men may speak to women, provided that they lower their gaze, maintain firmness in their voice, keep the conversation limited to necessity, and avoid informality.
(2) Such meetings and conversations are permissible when needed, but it is essential that all women observe complete hijab and پردہ (purdah). Meeting without proper face covering is not permissible and is not free from the risk of fitnah. Therefore, female teachers should be appointed with this condition. Even in this case, it is still better to arrange that men communicate with men and women communicate with women.
(3) It is permissible. However, women should keep in mind that when speaking to a non-mahram man, they should not adopt an attractive or soft tone in their voice; rather, they should maintain firmness.
(4) Boys and girls may be taught together in one class without پردہ as long as there is no development of sexual awareness or desire. However, once such awareness begins, it is no longer permissible for them to study together, and separate classes should be arranged. There is no fixed age specified for the onset of such awareness—it could be at nine, ten, or eleven years. However, jurists have mentioned that the minimum age of puberty for a girl can be nine years, and she may also become desirable (mushtehāb) at that age. Therefore, it is better to arrange for پردہ in the classroom from the age of nine—either by having separate classes or by creating a partition within the same classroom.Top of Form
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق : (۱)چونکہ آپ کے اسکول میں مرد اور خواتین دونوں موجود ہیں ،اس لئے اگر مرد حضرات کے لئے مرد اور خواتین کے لئے مستورات میں سے کسی کا نظم کردیں تو بہتر رہے گا،جس میں ضرورت کی تکمیل کے ساتھ شرعی حدود کی رعایت بھی ہے۔لیکن اگر خواتین کا نظم نہ ہوسکے توبوقت ضرورت مرد حضرات خواتین سے بات کرسکتے ہیں،البتہ اس دوران نگاہیں نیچی رکھیں، آواز میں سختی ہو،گفتگو بقدر ضرورت ہو۔بے تکلفی نہ ہو۔
(۲)بوقت ضرورت اس طرح کی میٹنگ اور گفتگو جائز ہے،لیکن ضروری ہے کہ ساری خواتین کو مکمل حجاب اور پردہ کا پابند بنائیں ، بلاچہرہ کے پردہ کے ملاقات جائز نہیں ہے،اور فتنہ سے خالی نہیں ہے،اس لئے اس شرط کے ساتھ خواتین معلمات کا تقرر کریں ۔اور اس صورت میں بھی بہتر ہے کہ مردوں سے بات چیت کے لئے مرد اور خواتین سے بات چیت کے لئے خواتین کا نظم ہو۔
(۳)جائز ہے۔البتہ یہ بات خواتین کے ذہن نشین ہونی چاہیے کہ اجنبی مرد سے بات کرتے وقت آواز اور لہجے میں جاذبیت اور لچک نہ رکھے،سختی پیدا کریں۔
(۴)لڑکے اور لڑکیوں میں جب تک شہوت پیدا نہ ہو ان کو ایک کلاس میں بغیر پردہ کے تعلیم دی جاسکتی ہے،لیکن جب شہوت پیدا ہونے لگے تو ایک ساتھ تعلیم دینا جائز نہیں ہے،ان کے لئے علاحدہ کلا س کا نظم ضروری ہے ،لیکن شہوت کی عمر کی کوئی منصوص حد نہیں ہے،وہ نو ،دس اور گیارہ بھی ہوسکتی ہے،البتہ فقہاء نے لڑکی کی بلوغ کی عمر کے بارے میں لکھا ہے کم سے کم نو سال ہے،اور ۹ سال میں وہ مشتہاۃ بھی ہوسکتی ہے، اس لئے بہتر ہے کہ ۹ سال کی عمر سے کلاس میں پردہ کا نظم کردیاجائے ۔یاتو علاحدہ کلاس کا نظم کیا جائے یا ایک ہی کلاس میں پردہ کے ذریعہ پارٹیشن کردیاجائے ۔
قال اﷲ تعالیٰ: قُلْ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِہِمْ وَیَحْفَظُوْا فُرُوْجَہُمْ ذٰلِکَ اَزْکَی لَہُمْ اِنَّ اللّٰہَ خَبِیْرٌ بِمَا یَصْنَعُوْنَ وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِھنَّ وَیَحْفَظْنَ فُرُوْجَھُنَّ۔(النور: ۳۰-۳۱)
قال الله تعالى: وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ﴾قد تضمن حظر رؤية أزواج النبي صلى الله عليه وسلم وبين به أن ذلك أطهر لقلوبهم وقلوبهن لأن نظر بعضهم إلى بعض ربما حدث عنه الميل والشهوة فقطع الله بالحجاب الذي أوجبه ھذا السبب...وهذا الحكم وإن نزل خاصا في النبي صلى الله عليه وسلم وأزواجه فالمعنى عام فيه وفي غيره إذ كنا مأمورين باتباعه والاقتداء به إلا ما خصه الله به دون أمته (أحكام القرآن للجصاص: ۳/۳۷۰)
فإن كانت صغيرة لا يشتهى مثلها فلا بأس بالنظر إليها ومن مسها؛ لأنه ليس لبدنها حكم العورة، ولا في النظر و المس معنى خوف الفتنة.(الفتاوی الھندیۃ: ۵؍ ۳۲۹، کتاب الکراھیۃ)
وقال الفقيه أبو الليث ما دون تسع سنين لا تكون مشتهاة وعليه الفتوى فأفاد أنه لا فرق بين أن تكون سمينة أو لا ولذا قال في المعراج بنت خمس لا تكون مشتهاة اتفاقا وبنت تسع فصاعدا مشتهاة اتفاقا وفيما بين الخمس والتسع اختلاف الرواية والمشايخ والأصح أنها لا تثبت الحرمة. (البحرالرائق، كتاب النكاح، ۳/۱۷۶)
"وأدنى مدة البلوغ للغلام اثنتا عشرة سنةً، وللأنثى تسع سنين، وهو المختار عند الحنفية (الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي)
وَيَجُوزُ الاِخْتِلاَطُ إِذَا كَانَتْ هُنَاكَ حَاجَةٌ مَشْرُوعَةٌ مَعَ مُرَاعَاةِ قَوَاعِدِ الشَّرِيعَةِ وَلِذَلِكَ جَازَ خُرُوجُ الْمَرْأَةِ لِصَلاَةِ الْجَمَاعَةِ وَصَلاَةِ الْعِيدِ، وَأَجَازَ الْبَعْضُ خُرُوجَهَا لِفَرِيضَةِ الْحَجِّ مَعَ رُفْقَةٍ مَأْمُونَةٍ مِنَ الرِّجَال.كَذَلِكَ يَجُوزُ لِلْمَرْأَةِ مُعَامَلَةُ الرِّجَال بِبَيْعٍ أَوْ شِرَاءٍ أَوْ إِجَارَةٍ أَوْ غَيْرِ ذَلِكَ۔(الموسوعۃ الفقہیۃ: ۲/۲۹۱)