Assalamu alaikum, I hope you are doing well. I need guidance on a personal matter that has caused me a lot of emotional pain. I grew up in a very difficult environment. My father’s relatives caused serious harm to my parents, especially to my mother. They took advantage of us financially, spread lies about us, created fights, and caused public humiliation. These events deeply affected my childhood and my family’s stability. The harm was not small — it shaped my life.
Now as an adult, I find that I still feel anger and resentment toward those relatives. I do not wish to hurt them or speak badly about them for entertainment. But when I try to process my trauma or talk about what happened, people tell me this is gheebah. I feel confused and guilty.
My question is:
Is it considered gheebah if I speak about the wrongs they did to us, only to process my pain or seek healing?
Is it a sin to feel hatred toward people who genuinely oppressed and harmed us?
How does Islam view someone who is trying to heal from past trauma but still has strong negative feelings toward the people who caused it?
Please advise me with compassion, because the memories are very painful, and I am trying to understand how to navigate my emotions in a way that pleases Allah while also honoring my own healing. JZK
- To remove injustice by speaking about it to someone who has the power to stop it.
- To speak about it in front of those with authority, with the intention of correcting a wrong (enjoining good and forbidding evil).
- To mention it before scholars or muftis in order to obtain a religious ruling.
- To protect others from someone’s harm.
- To mention the faults of those who commit sins openly—however, only the sins done openly may be mentioned; hidden sins may not be discussed.
- To mention a physical defect for the purpose of identification (such as one-eyed, cross-eyed, etc.), when identification would otherwise be difficult or impossible.
- To protect a Muslim from religious or worldly harm, such as clarifying the condition of a person with corrupt beliefs when another Muslim is connected to them.
- When advice is sought, such as giving an honest assessment regarding someone’s marriage or other important matters.
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ لاتوفیق: آپ کو یا آپ کی فیملی کو جن رشتہ داروں کی جانب سے تکلیف پہنچی ہے اس پر صبر کریں ، اللہ کے ہاں صبر کا بدلہ بہت بڑا ہے،طبعی طور پر اس کا اثر اور طبیعت میں انقباض ہونا فطری امر ہے،لیکن ان کو معاف کردیں ،حق تعالیٰ قیامت میں معاف کریں گے۔
دل کی راحت اور اس تکلیف کو ہلکا کرنے کے لئے صحابہ کرام اور صحابیاتؓ کی سیرت اور ان کےاحوال اور صبر کے واقعات کو پڑھیے ،ان شاء اللہ اس سے بڑی مدد ملے گی،اور مصائب اور تکالیف بہت ہی ہلکی محسوس ہوں گی،اور حالات سے نمٹنا آسان ہوگا،حق تعالیٰ آپ کے ساتھ عافیت کا معاملہ فرمائے۔
بقیہ جہاں تک سوالات کی بات ہے تو اس کی تفصیل یہ ہےکہ ایسے شخص کے سامنے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا تذکرہ کرنا جو ظلم کی دفاع کی قدرت رکھتا ہو درست ہے،لیکن ،بغض و حسد کی بنیاد پر تاکہ دوسرے کے دل میں اس کی حقارت و خفت آجائے یا غصہ، سب و شتم اور دل کی راحت کے لئے ہوتو یہ غیبت ہے جو ناجائز ہے ، اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
علماء نے لکھا ہے کہ درج ذیل صورتوں میں غیبت جائز ہے:
1) ظلم کو دور کرنے کے لیے کسی ایسے شخص کے سامنے غیبت کرنا جو ظلم کو دور کرنے پر قادر ہو۔
2) تغییرِ منکر کی نیت سے قدرت رکھنے والوں کے سامنے غیبت کرنا۔
3) شرعی حکم معلوم کرنے کے لیے مفتی حضرات کے سامنے غیبت کرنا۔
4) کسی کے شر سے بچانے کے لیے اس کی غیبت کرنا ۔
5) علانیہ گناہ کرنے والوں کی غیبت کرنا، البتہ صرف اسی گناہ کا تذکرہ جائز ہے جو وہ علانیہ کرتے ہیں، مخفی گناہوں کا ذکر جائز نہیں۔
6) تعارف کی غرض سے کسی کے عیب کو ذکر کرنا جیسے کانا ، بھینگا وغیرہ، یہ اس صورت میں جائز ہے کہ اس کے بغیر تعارف ناممکن یا مشکل ہو۔
7) کسی مسلمان کو دین یا دنیا کے نقصان سے بچانے کے لیے کسی کی غیبت کرنا جیسے کسی شخص کا عقیدہ خراب ہو اور کوئی مسلمان اس سے تعلق رکھتا ہو تو اس کے سامنے اس سوءِ عقیدہ والے شخص کی حالت واضح کرنا۔
8) مشورہ طلب کرنے پر کہ کسی کے نکاح یا دیگر معاملات کے بارے مشورہ کرنے والے کے سامنے اس کی حقیقت کو بیان کرنا ۔
إذا کان الرجل یصوم و یصلي ویضر الناس بیدہ ولسانہ فذکرہ بما فیہ لیس بغیبة وکذا لا إثم علیہ لو ذکر مساوئ أخیہ علی وجہ الاھتمام لا یکون غیبة? فتباح غیبة مجھول و متظاھر بقبیح ولمصاھرة ولسوء اعتقاد تحذیرًا منہ ولشکوی ظلامتہ (در مختار: ج۹ ص۵۸۶، باب الاستبراء، ط زکریا دیوبند)
إنما الغیبة أن یذکر علی وجہ الغضب یرید السبّ (در مختار: ج۹ ص۵۸۵)
فتاویٰ شامی میں ہے:
"(وكذا) لا إثم عليه (لو ذكر مساوئ أخيه على وجه الاهتمام لا يكون غيبة إنما الغيبة أن يذكر على وجه الغضب يريد السب) ولو اغتاب أهل قرية فليس بغيبة لأنه لا يريد به كلهم بل بعضهم وهو مجهول خانية فتباح غيبة مجهول ومتظاهر بقبيح ولمصاهرة ولسوء اعتقاد تحذيرا منه، ولشكوى ظلامته للحاكم.
و في الرد: قوله ولشكوى ظلامته للحاكم) فيقول ظلمني فلان بكذا لينصفه منه".
قد ذكر الغزالى فى الإحياء والنووى فى الرياض أن غيبة الرجل حيًا وميتًا تباح لغرضٍ شرعىٍ لا يمكن الوصول إليه إلا بها، وهى ستة: الأول: التظلم. الثانى: الاستعانة على تغيير المنكر وردّ العاصى إلى الصواب، فيقول لمن يرجو منه إزالة المنكر: فلان يفعل كذا فازجره. الثالث: الاستفتاء، فيقول للمفتى: ظلمنى أبى بكذا، فما سبيل الخلاص منه؟ الرابع: تحذير المؤمنين من الشر ونصيحتهم، ومن هذا الباب المشاورة فى مصاهرة إنسان أو مشاركة، أو إيداعه أو معاملته، أو غير ذلك. ومنه جرح الشهود عند القاضى، وجرح رواة الحديث، وهو جائز بالإجماع، بل واجبٌ للحاجة. قال: ومنه ما إذا رأى متفقهًا يتردد إلى مبتدع أو فاسق يأخذ عنه العلم، وخاف أن يتضرر المتفقهُ بذلك، فنصحه ببيان حاله بشرط أن يقصد النصح، ولا يحمِله على ذلك الحسدُ والاحتقار. الخامس: أن يكون مجاهرًا بفسقه أو بدعته، فيجوز ذكره بما يجاهر به دون غيره من العيوب. السادس: التعريف، كأن يكون الرجُل معروفًا بوصف يدل على عيب، كالأعمش، والأعرج، والأصم، والأعور، والأحول، وغيرها. راجع الإحياء، ك آفات اللسان ٩/ ٦٥.( (اکمال المعلم بفوائد صحیح المسلم: ۱/۱۳۰)