Assalamu Alaikum,
I am attaching here an image of my late father’s will, which he prepared in my absence when I was in Illinois. The will was written by my uncle, and the witnesses are my two brothers and one sister-in-law.
Additionally, there is some gold that is not mentioned in the will. Images of this gold are also attached.
I would like to know, in the light of the Qur’an and Hadith, what is the correct method of distributing my late father’s inheritance.
JazakAllahu Khair.
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب و باللہ التوفیق: وصیت نامہ کی پہلی شق میں عظمی بیگم کے تین بچوں کو یعنی اپنے نواسوں کو ۷۵۰۰ ڈالر دینے کی جو بات کہی گئی ہے وہ منظور احمد صاحب نے اگر اپنی زندگی میں بچوں کے حوالے کر دیا ہے تو وہ ھبہ ہوگا اور شرعی اعتبار سے درست ہوگا اور اگر ان کے حوالے کرنے سے پہلے منظور احمد صاحب کا انتقال ہوا ہے تو یہ وصیت شمار ہوگی اور شرعی اعتبار سے وصیت مرحوم کے اس مال کے تہائی حصہ میں س سے ادا کی جاتی ہے جو تجہیز و تکفین کے بعد اور اگر قرض ہو تو اس کی ادائیگی کے بعد بچ جاتا ہے۔ چنانچہ ۷۵۰۰ اگر مرحوم کے ترکہ کے تہائی حصہ میں آتا ہے تب تو درست ہے لیکن اگر تہائی حصہ سے زیادہ ہے ہو تو وہ ترکہ میں شامل کر کے وراثت کے اصولوں کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔ چوتھی شق میں بچے ہوئے سارے پیسوں کو امتیاز صاحب کو دینے کی جو بات کی گئی ہے وہ درست نہیں کیونکہ تنقیح سے پتا چلا کہ امتیاز صاحب منظور صاحب کے بیٹے ہیں اور وارث ہیں اور شریعت میں وارث کے لیے کوئی وصیت نہیں، اس لیے مرحوم کے مال میں سب وارثین کا حصہ ہوگا۔ رہی بات والدہ کے سونے کی تو وہ بھی مرحوم کا ترکہ ہے بحیثیت وراثت اسے وارثین میں تقسیم کیا جائے گا ۔
ترکہ کی تقسیم اس طرح ہوگی کہ والد صاحب کے مال میں سے بعد ادائے حقوق متقدمہ علی الارث کل جائیداد منقولہ اور غیر منقولہ کے ۱۲ حصے کیے جائیں گے جن میں سے ہر بیٹے کو ۴،۴ حصے دیے جائیں گے ۔
نوٹ: والد کی وصیت تہائی سے زائد ہو یا وارثین کے لئے ہوتو اگرچہ شرعا وہ قابل اعتبار نہیں ہے،لیکن سارے وارثین کی رضامندی سے اس کا نافذ کرنا چاہیں تو اس کی گنجائش ہے۔
مسئلہ کی شکل اس طرح ہوگی۔
| مسئلہ: ۴ تص: ۱۲ | مرحوم | |||
| زوج | ابن | ابن | ابن | |
| ۱ | ۱ | ۱ | ۱ | |
| ۔ | ۳ | ۳ | ۳ | |
| مسئلہ: ۳ | زوج(والد) | مافی الید: ۱ | ||
| ابن | ابن | ابن | ||
| ۱ | ۱ | ۱ | ||