sunni or shia

asalamualaikum,
i have a question on shia, as a sunni Muslim i started to think & talked to some shia people, they told me all the cast in islam like kadiani, Afridi, Wazir, Yusufzai, Khattak, marizi,ahmadies, & bravlees etc. are all from sunni & in shia they only have one cast, i also asked if they believe in 5 times salah he said Yes,i asked do believe Ali r.a. supposed to be khalifa or prophet he said all this is propaganda,so my question is what if they r on the right track & not us, what makes them wrong & how do we know we are on the right track?
jazakullahkharin

السلام علیکم،میرا شیعہ حضرات کے بارے میں ایک سوال ہے۔ میں ایک سنی مسلمان ہوں، اور حال ہی میں میں نے اس بارے میں سوچنا شروع کیا اور کچھ شیعہ لوگوں سے بات بھی کی۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ اسلام میں جتنی بھی ذاتیں یا گروہ ہیں جیسے قادیانی، آفریدی، وزیر، یوسفزئی، خٹک، مریزی، احمدی، بریلوی وغیرہ—یہ سب سنیوں میں ہیں، جبکہ شیعوں میں صرف ایک ہی جماعت ہے۔میں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ پانچ وقت کی نماز پر یقین رکھتے ہیں، تو اس نے کہا ہاں۔ پھر میں نے پوچھا کہ کیا وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خلیفہ یا نبی مانتے ہیں، تو اس نے کہا کہ یہ سب پروپیگنڈا ہے۔تو میرا سوال یہ ہے کہ اگر وہ درست راستے پر ہوں اور ہم نہ ہوں تو؟ ہمیں کیسے معلوم ہو کہ وہ غلط ہیں اور ہم صحیح راستے پر ہیں؟جزاک اللہ خیر

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
الجواب وباللہ التوفیق
  1. All the sects you mentioned in your question are not Sunni. Some of them are outside the fold of Islam, while others are not outside Islam but are misguided. It is necessary to repent from and disassociate oneself from all of their beliefs and ideologies.
  2. Among the Shia, there are multiple groups. Some of these groups hold such extreme beliefs that they are regarded as no longer within Islam, such as those who believe that ʿAlī (RA) is not a Khalifah but God; those who believe in distortion of the Qur’an; those who accuse ʿĀʾishah (RA); those who deny the Sahabiat (companionship) of Abū Bakr and ʿUmar; those who believe that Jibrael (peace be upon him) made a mistake in delivering Wahi’ (revelation) to the Prophet; and those who hold the belief of badāʾ regarding Allah—meaning that Allah changes a decision after issuing it, implying the first decision was due to mistake or neglect. Such Shia are outside the fold of Islam. However, those whose beliefs are not of this kind are not kharij from Islam, though their other beliefs are misguided. It is necessary to avoid them.
  3. We are on the correct path because our beliefs and rulings are in accordance with the Qur’an & Sunnah, and with the Sahabah and the Ahle-Bait, as mentioned in the hadith: “Indeed, the Children of Israel split into 72 sects, and my ummah will split into 73 sects. All of them will be in the Fire except one group.” The Sahabah asked, “Which group will be in Paradise?” He replied, “The group that follows my way and the way of my Sahabah.”

All other sects are misguided because their beliefs are not in accordance with the Qur’an, Sunnah, the Companions, and the Ahle-Bait.

                                                    بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب و باللہ التوفیق:

  1. سوال میں جتنے فرقوں کا آپ نے ذکر کیا ہے وہ سب سنی نہیں ہیں، ان میں سے کچھ دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ اور کچھ اسلام سے خارج نہیں لیکن گمراہ ہیں۔ ان تمام کے عقائد و نظریات  سے توبہ و برأت ضروری ہے ۔
  2. شیعوں میں متعدد جماعتیں ہیں ،ان میں  کچھ فرقے غالی ہیں جو دائرہ اسلام سے خارج ہیں، جیسے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں خلیفہ نہیں بلکہ خدا ہونے کے قائل ہیں،تحریف قرآن کے قائل ہیں، حضرت عائشہ پر تہمت لگاتے ہیں ،حضرت ابوبکر، عمر کی صحابیت کا انکار کرتے ہیں، حضرت جبرئیل علیہ السلام سے حضور تک وحی کے پہونچانے میں غلطی کے قائل ہیں، اللہ کے بارے میں بدا کا عقیدہ رکھتے ہیں جس کا مطلب یہ ہےکہ اللہ تعالیٰ  ایک حکم دینے کے بعد اس کو بدل دیتے ہیں ،گویا پہلا حکم اللہ سے  بھول  یا غفلت کی وجہ سے ہے، ایسے شیعہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔البتہ جن کے عقائد اس طرح کے نہیں وہ اسلام سے خارج نہیں ہیں ، ان کے دیگر عقائد  گمراہ ہیں۔ ان سے بچنا ضروری ہے۔
  3. ہم صحیح راستے پر ہیں اس لیئے کہ ہمارے عقائداور مسائل  قرآن و سنت اور صحابہ کرام اور اہل بیت کے مطابق ہیں جن کا ان احادیث میں ذکر کیا گیا ہے ۔

ان بني اسرائيل افترقت على ثنتين وسبعين ملة وتفترق امتي على ثلاث وسبعين ملة كلهم في النار الا ملة واحدة) ترمزی: ۲۶۴۱(

بیشک بنی اسرائیل ۷۲ فرقوں میں بٹ گئی، میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی ،سب کے سب آگ میں جائیں گے، سوائے ایک جماعت کے صحابہ نے کہا وہ ایک جماعت کون ہے جو جنت میں جائے گی ، آپنےفرمایا کہ یہ  وہ جماعت ہے جو میرے اور میرے صحابہ کے طریقے کے مطابق چلے گی۔

 اور دوسرے فرقے گمراہ ہیں،کیونکہ  ان کے عقائد قرآن و سنت اور صحابہ کرام اور اہل بیت  اطہار کے مطابق نہیں ہیں۔

لا شك في تكفير من قذف السيدة عائشة - رضي الله تعالى عنها - او انكر صحبة الصديق، او اعتقد الالوهية في علي او ان جبريل غلط في الوحي، او نحو ذلك من الكفر الصريح المخالف للقرآن (حاشية ابن عابدين: 4/237)

فقط واللہ اعلم بالصواب