چھ سال پہلے اسکا میرا نکاح ہوا تھا اور سال بعد رخصتی ہوئی تھی
اس ایک سال کے نکاح کے دوران اس نے ایک بار مجھے فون پر ایک طلاق بولی تھی جو سنتے ہی میں نے کال کاٹ دی تھی۔ 2021
.. پر اُسی دن یا اگلے دن اسکا میرا رابطہ حال رہا. کوئی نارضگی نہیں رہی کچھ دن کی بھی اور ہم اس ایک سال میں اس طلاق سے پہلے اور ے بعد اکیلے میں ملتے بھی رہے۔
دوسری طلاق اس نے مجھے ابھی چار پانچ واہ پہلے دی ہے ۔ سب کے مدد سے 2025 Nov
اور بلکل کوئی رابطہ ختم نہیں ہوا بلکے مسلسل رابط بھی رہا ہے اور رجوع بھی رہا ہے ۔
اور تیسری طلاق آج 11 اپریل 2026 کو اس نے مجھے دی ہے۔ اپنی ماں کے سامنے کال پر
لڑکا بیرون ملک رہتا ہے اور جانے سے پہلے دونوں خوشحال تھے ساتھ
جب نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے طلاق ہوئی لڑکا قسم کھا رہا کہ مجھے یاد ہی نہیں ہے میں نے نہیں دی۔ اور لڑکی کا کہنا ہے کہ مجھے اچھے سے یاد ہے لڑکا بول رہا تھا فون ہے اور میں نے کال کاٹ دی تھی فورا ایک آدھی ادھوری سنتے سنتے ۔
اور اس وقت دونوں کی عمر بھی زیادہ نہیں تھی علم بھی نہیں تھا تو کسی کو بتایا بھی نہیں اور بغیر نارضگی کے رابطہ بھی حال رہا۔ لڑکے کا کہنا کہ مجھے تو یاد بھی نہیں ہے اور نا ہی ایسا کچھ ہوا کہ میں ایسے الفاظ نکالوں میں نے دی ہی نہیں ہے ۔
-
اور لڑکے کا بار بار یہی کہتا ہے کہ میں نے غصے میں نا چاہتے ہوئے دی ہے. منہ سے بولتے ہوئے بھی میرے دل میں بھی تھا کہ میں کون سا سچ میں دے رہا ہوں۔ اب دونوں ساتھ رہنے کے چاہتے ہیں۔ اصلاح فرما دیں
-
*
رخصتی یا خلوتِ صحیحہ سے پہلے اگر شوہر اپنی بیوی کو طلاق دید ے تو ایک طلاقِ بائن واقع ہوتی ہے، اس صورت میں عورت پر عدت لازم نہیں ہوتی، اور شوہر اگر دوبارہ ساتھ رہنا چاہے تو صرف رجوع کافی نہیں ہوگا، بلکہ نئے مہر کے ساتھ دو گواہوں کی موجودگی میں نیا نکاح کرنا ضروری ہوگا۔ اس تجدیدِ نکاح کے بعد شوہر کو آئندہ کے لیے دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا۔
البتہ صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے اس بیان کی مزید وضاحت ضروری ہے کہ "طلاق سے پہلے ہم تنہائی میں بھی ملتے رہے۔" اگر اس سے مراد خلوتِ صحیحہ ہے، یعنی میاں بیوی ایسی تنہائی میں رہے ہوں جہاں ہمبستری سے کوئی شرعی یا طبعی رکاوٹ نہ ہو، تو اس صورت میں پہلی طلاق، طلاقِ رجعی شمار ہوگی۔ اگر پہلی اور دوسری طلاق کے بعد عدت کے اندر قولاً یا فعلاً رجوع ہو گیا تھا، تو نکاح برقرار رہا ہوگا، اور بعد میں دی جانے والی دوسری اور تیسری طلاق بھی واقع ہو جائیں گی۔ ایسی صورت میں تین طلاقیں مکمل ہونے کی وجہ سے عورت شوہر پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہو جائے گی۔
رہا پہلی طلاق کا انکار، تو اگر شوہر پہلی طلاق دینے سے انکار کرتا ہے اور بیوی کے پاس اس کا کوئی شرعی ثبوت یا گواہ موجود نہیں، تو شوہر سے قسم لی جائے گی، اور قسم کے بعد اس کا قول معتبر ہوگا۔
نوٹ: اگر بیوی کو یقین ہو کہ پہلی طلاق واقع ہو چکی تھی، اور اس اعتبار سے تین طلاقیں مکمل ہو چکی ہوں، تو اگرچہ شرعی فیصلہ میں شوہر کا قول معتبر قرار دیا جائے، لیکن بیوی کے لیے دیانتاً شوہر کے ساتھ ازدواجی تعلق برقرار رکھنا جائز نہیں ہوگا۔اور اس پر ضروری ہوگا کہ وہ دار القضاء سے رجوع ہوکر یا کسی بھی طرح دباؤ ڈال کر شوہر سے علاحدگی حاصل کرلے،اور اس کو اپنے اوپر قدرت نہ دے۔
عن عمرو بن شعیب عن أبیہ عن جدہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: البینۃ علی المدعي والیمین علی من أنکر۔ (سنن الترمذي: رقم: ۱۳۵۶)
فی فتاوی الھندیۃ:"إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها فإن فرق الطلاق بانت بالأولى ولم تقع الثانية والثالثة وذلك مثل أن يقول أنت طالق طالق طالق وكذا إذا قال أنت طالق واحدة وواحدة وقعت واحدة كذا في الهداية."
(کتاب الطلاق ، باب ثانی، فصل رابع، ج نمبر ۱ ، ص نمبر ۳۷۳، ط: دار الفکر)
فی فتاوی الھندیۃ:"وإن کان الطلاق ثلاثاً في الحرة وثنتین في الأمة لم تحل له حتی تنکح زوجًا غیره نکاحًا صحیحًا ویدخل بها، ثم یطلقها أو یموت عنها."
(کتاب الطلاق، الباب السادس في الرجعة وفيما تحل به المطلقة وما يتصل به، فصل فيما تحل به المطلقة وما يتصل به، ج:1، ص:473، ط: رشدیه)
والمرأۃ کالقاضي إذا سمعتہ أو أخبرہا عدل لایحل لہا تمکینہ، والفتوی علی أنہ لیس لہا قتلہ ولاتقتل نفسہا؛ بل تفدي نفسہا بمال الخ، وفي البزازیۃ عن الأوزجندي: أنہا ترفع الأمر للقاضي، فإن حلف ولا بینۃ لہا فالإثم علیہ۔ (شامي ۴؍۴۶۳ زکریا)