Friday | 24 May 2019 | 19 Ramadhan 1440

Fatwa Answer

Question ID: 336 Category: Permissible and Impermissible
Meat Sold at Restaurant Depot

Assalamualaikum,

is the mutton, chicken and beef halal from Restaurant depot? Since I moved to Seattle I’m getting to know that all the Restaurants here usually buy their meat from the Restaurant depot. Many of friends also buy from here. When I told them that not all the meat iie halal there so they got mad and saying meat is imported from Muslim countries and Muslim don’t lie. I’m very confuse whether to eat at their place or not. They bring chicken wings and gyro from there and invite us. Please can you let me know know if it’s zabiha or non zabiha?

Jazakumullah! 

الجواب وباللہ التوفیق

It is not correct to buy meat from those meat shops in America which are not certified though the meat comes there from the Muslim countries as the basis of the meat to be Halal or Haram is on whether it was slaughtered on the Shar’ai method or not and the research of the ‘Ulama is this that the slaughter of the meat coming from different countries is non-Shar’ai. Further, the Shar’ai Ruling about meat is that it will be considered Haram until it can be ascertained that it was slaughtered in the Shar’ai way, therefore, until it is certified by the ‘Ulama or it is ascertained that it was slaughtered in the Shar’ai way, till then it is not permissible to eat that meat.

If your friends buy that meat then it is necessary for you to avoid that meat, it is not permissible to eat that meat. You may eat other things which don’t have meat in them.

واللہ اعلم بالصواب

Question ID: 336 Category: Permissible and Impermissible
ریسٹورنٹ ڈپو پر بکنے والا گوشت

السلام علیکم

کیا رسٹورنٹ ڈپو سے ملنے والا بکرے،مرغی،اور گائے کا گوشت حلال ہے؟ جب سے میں سیاٹل میں رہائش پذیر ہوا ہوں مجھے یہ پتہ چل رہا ہے کہ یہاں سارے ریسٹورنٹ،گوشت ریسٹورنٹ ڈپو سے خریدتے ہیں، میرے بہت سے دوست بھی وہیں سے گوشت خریدتے ہیں، جب میں نے انہیں بتایا کہ  وہاں کا سارا گوشت حلال نہیں ہوتا تو وہ غصہ ہوگئے اور کہنے لگے کہ گوشت مسلمان ملکوں سے درآمد ہوتا ہے اور مسلمان جھوٹ نہیں بولتے، اب میں بہت الجھن میں ہوں کہ ان کے ہاں کھانا کھاؤں کہ نہیں، وہ ریسٹورنٹ ڈپو سے چکن ونگز اور جا۔۔۔۔لاتے ہیں اور ہمیں دعوت میں بلاتے ہیں برائے مہربانی بتائیے کہ یہ ذبیحہ ہیں یا نہیں؟

جزاک اللہ

الجواب وباللہ التوفیق

امریکہ میں جو گوشت کی دکانیں مصدقہ  نہ ہوں ان سے گوشت لینا درست نہیں ہے،اگرچہ وہاں مسلمان ملکوں  سے ہی گوشت کیوں نہ آئے کیونکہ گوشت کی حلت وحرمت کا مدار اس کے شرعی طریقے پر ذبح ہونے نہ ہونے سے متعلق ہے،اور علماء کی تحقیق یہ ہےکہ مختلف ممالیک سے آنے والے گوشتوں کا ذبیحہ غیر شرعی ہوتا ہے، نیز گوشت کے بارے میں اصل حرمت کا حکم ہے جب تک کہ اس کے شرعی طریقہ پر ذبح ہونے کا علم و یقین نہ ہوجائے،اس لئے  جب تک علماء کی طرف سے وہ مصدقہ نہ ہو یا اس کے شرعی ذبیحہ ہونے کا یقین نہ ہوجائے تب تک اس گوشت کا کھانا جائز نہیں ہے۔

اگر آپ کے دوست اس گوشت کو لیتے ہیں تو آپ کو اس سے احتراز ضروری ہے،اس کا کھانا جائز نہیں ہے،دوسری چیزیں جن میں گوشت  وغیرہ نہ  ہو اس کو کھالیں۔

واللہ اعلم بالصواب