Tuesday | 12 November 2019 | 15 Rabiul-Awal 1441

Fatwa Answer

Question ID: 409 Category: Miscellaneous
'Amliyaat

Assalamualaikum,

My mom has had a hard struggle when she grew up. She was abandoned by her family when she was 9 years old, she lived in the streets and at friends' houses, she was also abused, later on she left her country to get a better life somewhere else, she then settled and got married to my violent and abusive father, he used to beat her up to the point where she was in coma, he would kick her down the stairs when she was pregnant with my sister, he made her life hard, she was in that abusive relationship with my father for 10 years then she moved and divorced him, she then moved somewhere else away from him, but during her time with my father, he put her on alcohol till she became an alcoholic, even though she still raised us by herself, she would drink alcohol and get angry at me and my siblings for no reason, the situation got worse when my siblings started running away from home stressing her out even more, my siblings came back, then my mom thought she might as well get a Sheikh to read Quran in the house. The Sheikh then began to do Ruqya on all of us. My mom started crying unexpectedly, but it was the jinn, the Sheikh then kept on reciting Quran, the Sheikh got to a point where he was talking to the jinn by asking if he was a Muslim, then he asked How many jinns there were. They were 4, the jinn then said he blocked my mom's blessings from her and wanted to make her life a misery. It was a family of jinns inside her, they said they were inside her for 22 years, after the ruqya she started praying and stopped smoking and drinking, then she slowly started smoking and drinking again, she hardly prays even though I tell her to pray, Please help, I want my mom die as a Muslim so she can be rewarded for her trials and patience. 

الجواب وباللہ التوفیق

May Allaah T’aalaa make the ending of our life good.

Read every morning after Fajr:

First, 7 times Durood Shareef

Then 11 times Each: Surah Fatehah, Aayatul Kursi, Surah Falaq, Surah Naas, and first ten Aayaat of Surah Saaffaat, and the last two Aayaat of Surah Tareq

Then 7 times Durood Shareef

Make Dam and then blow on water and have her keep drinking.

Furthermore, Read 41 times: یا ھادی یا رشید، اھدنا الصراط المستقیم

 (Ya Haadi, Ya Rasheed, and Ihdinas Siraatal Mustaqeem) and make Du’aa to Allaah T’aalaa.

والسلام

Question ID: 409 Category: Miscellaneous
عملیات برائے دفع اثرات

السلام علیکم

میری ماں کی شروع ہی سے بڑی سخت زندگی تھی ، وہ نو سال کی تھیں جب انہیں ان کے  گھر والوں نے گھر سے نکال دیا، وہ گلیوں میں رہتی تھیں یاسہیلیوں  کے گھروں میں،ان سے برا سلوک بھی کیا گیا بعد میں انہوں نے بہتر زندگی حاصل کرنے کے لیے اپنے  ملک کو چھوڑ دیا ۔پھر انہوں نے میرے تشدد اور برا سلوک کرنے والے والد سے شادی  کردی، وہ انہیں اس حد تک مارتے تھے کہ وہ سکتے میں چلی گئیں، جب وہ میری بہن کے حمل سے تھیں تو میرے والد انہیں ٹھوکریں مار کر سیڑھیوں سے نیچے گراتے تھے، انہوں نے میری والدہ کی زندگی دشوار کردی، وہ دس سال تک میرے والد کے ساتھ اس برے سلوک والی زندگی گزارتی رہیں، پھر وہ اس گھر سے نکل گئیں اور والد سے طلاق لے لی اور  میرے والد سے دور کہیں رہنے  لگیں، لیکن جب وہ میرے والد کے ساتھ تھیں تو میرے والد نے انہیں شراب  پینے پر ڈال دیا ،حتیٰ کہ وہ عادی شرابی بن گئیں، اس کے باوجود  انہوں نے خود ہمیں  پالا پوسا لیکن وہ شراب پیتیں  اور بغیر کسی وجہ کے مجھ پر اور میرے بہن بھائیوں پر غصہ ہوتیں، حالات اور خراب ہوگئے جب میرے بہن بھائیوں نے گھر سے بھاگنا شروع کردیا جس سے وہ اور زیادہ ذہنی دباؤ میں آجاتیں، پھر میرے بہن بھائی گھر واپس آگئے۔

پھر میری ماں نے ایک شیخ سے گھر میں قرآن پڑھنے کے لیے رابطہ کیا شیخ نے  ہم سب پر رقیہ پڑھنا شروع کیا، میری ماں نے اچانک رونا شروع کردیا، لیکن یہ وہ نہیں رو رہی تھیں بلکہ جن رورہا تھا، شیخ قرآن پڑھتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے جن سے پوچھا کہ کیا وہ مسلمان ہے اور میری ماں کے اندر کتنے جن ہیں ؟ وہ چار تھے، یہ جنوں کا گھرانا ان کے اندر رہ رہا تھا، جن نے بتایا کہ اس نے میری ماں سے بھلائی خوشحالی کو روک دیا تھا اور  میری ماں کی  زندگی کو بد حال مصیبت  بنانا چاہتا تھا، جنہوں نے بتایا کہ وہ میری ماں کے اندر بائیس سال سے تھے۔

رقیہ کے بعد میری ماں نے نماز پڑھنی شروع کردی اور سگریٹ پینا اور شراب پینا چھوڑ دیا، لیکن پھر آہستہ آہستہ انہوں نے سگریٹ پینا اور شراب پینا پھر شروع کردیا،اب وہ بہت مشکل سے ہی کبھی نماز پڑھتی ہیں حالانکہ  میں انہیں نماز پڑھنے کو کہتا ہوں، برائے مہربانی مدد کیجئے میں چاہتا ہوں کہ وہ مسلمان فوت ہوں  تاکہ انہیں اپنے مصائب اور صبر کا اجر مل سکے

حق تعالیٰ ہم سب کا خاتمہ بالخیر فرمائے، سورہ فاتحہ ،آیۃ الکرسی،سورہ فلق،سورہ ناس،اور اور سورہ صافات کی ابتدائی دس آیات اور سورہ طارق کی اخیر دو آیات، گیارہ گیارہ مرتبہ ،اول و آخر سات سات مرتبہ درود شریف ،پڑھ کر دم کریں، اور پانی پر دم کرکے پلاتے رہیں۔  نیز  یا ھا دی یا رشید   اور اھدنا الصراط المستقیم ۴۱ مرتبہ  پڑھ کر  پڑھ حق تعالیٰ سے دعا کریں والسلام